عالمی ٹیموں کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے والے جادوئی اسپنر ساجد خان تاحال سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
عالمی کرکٹ میں مخالف ٹیموں کے بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز قومی اسپنر ساجد خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ اور تنخوا کی ادائیگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل مایہ ناز اسپنر ساجد خان کو پاکستان کے دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی پر سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری ’سی‘ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن تمام تر فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کر لینے کے باوجو انہیں تاحال سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا نہ تنخوا کی ادائیگی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساجد خان نے آخری فٹنس ٹیسٹ ملتان میں پاس کیا جبکہ وہ اس سے قبل 2 فٹنس ٹیسٹ مکمل کر چکے تھے۔
ادھر ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ ساجد خان کے سینٹرل کنٹریکٹ پر جلد ہی دستخط کروا لیے جائیں گے، ان کے اس بیان پر تصدیق ہوئی کہ ساجد خان کو ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ اور تنخوا کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق ٹیم میں شامل ہونے اور سینٹرل کنٹریکٹ کے رولز کے مطابق ساجد خان کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا تھے اور ان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر کی وجہ بھی یہی تھی تاہم انہوں نے یہ ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ چونکہ ساجد خان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں اس لیے بہت جلد ان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرتے ہوئے بقایا جات بھی ادا کر دیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپنر بالر بیٹنگ لائن تہس نہس جادوئی ساجد خان کرکٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالر بیٹنگ لائن تہس نہس کرکٹر سینٹرل کنٹریکٹ ساجد خان کو فٹنس ٹیسٹ کے مطابق پاس کر
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم
کراچی:ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کی زیرِ نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں منعقدہ تقریب سے کیا گیا۔
افتتاح چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سینیٹر سید مسرور احسن نے کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔
شرکاء تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طہٰ سلیم، ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن ونگ اینڈ فوکل پرسن بی آئی ایس پی ثوبیہ عامر، روٹری انٹرنیشنل سے ملیحہ خان، ڈاکٹر اکرم سلطان، افتخار عالم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر عروہ انعام اور دیگر موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال نے مہمانِ خصوصی سینیٹر سید مسرور احسن و دیگر مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ اسکول کی بچیوں کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ویکسین بچیوں کو ضرور لگوائیں، ویکسینیشن مہم 15 تا 27 ستمبر 2025 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ منتخب ویکسینیشن سینٹرز میں جاری رہے گی، والدین قریبی اسکول یا مقررہ سینٹرز پر جا کر اپنی بچیوں کو مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔