2025-04-26@00:09:17 GMT
تلاش کی گنتی: 48
«فٹنس ٹیسٹ»:
کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے۔ اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور دفاع کیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ اعظم خان کی کارکردگی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ "اعظم کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے، ہم ان کے لیے کور کر لیتے ہیں اور وہ ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پرفارم...
امریکی ریاست اوہایو کی فٹبال ٹیم کی وائٹ ہاؤس آمد پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اوہایو کی فٹبال ٹیم کی نیشنل چیمپئن شپ میں کامیابی کے جشن میں منعقد کی گئی تقریب میں جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نیشنل چیمپین شپ کی ٹرافی اُٹھانے لگے تو ٹرافی کا اُوپر والا حصّہ الگ ہو گیا اور نیچے والا حصّہ ان کے ہاتھ سے چُھٹ کر گر گیا۔ دراصل جے ڈی وینس کو ٹرافی اُٹھاتے ہوئے یہ معلوم نہیں تھا کہ ٹرافی کا نیچے والا حصّہ اوپر والے حصّے سے الگ ہوسکتا ہے اس لیے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹریفک پولیس نے 9 سے 16 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کر دی۔ کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویزکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں ضبط کیں، فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی 831 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ٹریفک پولیس کے مطابق 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کیے گئے۔وزیرِ اعلیٰ...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے۔ رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر" نئے چیف سیکورٹی آفیسر...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔ پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی...
ارجنٹینا سے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے بعد برازیلین فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے ڈوریوال جونیئر کو قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے برطرف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ہاتھوں ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے محض 3 روز بعد برازیلین فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ڈوریوال جونیئر کی برطرفی کی اہم وجہ 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیلین ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست ٹیم کی پوزیشن جنوبی امریکن کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ روایتی حریف (ارجنٹائن سے 10 پوائنٹس پیچھے) ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا جس کے بعد ہی ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا، وہاں ان کا تین ماہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ صائم ایوب گزشتہ روز لاہور پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوسکےگا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں۔ اگر صائم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر...
رپورٹس حوصلہ افزا،پی ایس ایل میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،پی سی بی قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا، لندن میں علاج کرا رہے تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہان ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔یاد رہے کہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب کا انگلینڈ میں علاج مکمل ہوگیا، جس کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب نے ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد جِم کرنا شروع کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کا اب پی سی بی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا، جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں صائم ایوب پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا...
پاکستان فٹبال ٹیم بین الاقوامی سطح پر طویل انتظار کے بعد واپسی کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ آج رات 11 بجے سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں AFC ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کا سامنا شام سے ہوگا۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر سے مختصر پابندی ہٹانے کے بعد یہ میچ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔آج رات کے مقابلے کی تیاری میں میدان سے باہر کے مسائل کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے بہت محدود تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ گرین شرٹس سے توقعات معمولی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ واضح...
جاپان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس طرح جاپانی ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے سعودی عرب میں انعقاد کی بھرپور حمایت کردی جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ مذکورہ میچ میں جاپان نے بحرین کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مزید پڑھیے: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنا...
ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے انجہانی لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر ڈیگو میراڈونا کی دیکھ بھال پر معمور 7 میڈیکل پروفیشنلز کے خلاف غفلت برتنے کے الزام پر جاری ٹرائل میں پولیس آفیسر لوکاس فاریس نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیگو میراڈونا کی موت کی اطلاع ملنے پر ان کے گھر پہنچے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک تھے، انکا کہنا تھا کہ کمرے میں میں نے کسی قسم کے کوئی میڈیکل آلات نہیں دیکھے، مجھے وہاں پر سیرمز نظر نہیں آئے جو ہوم ہاسپٹالائزیشن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈونا کے علاج...
فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ پاکستان میں اس کی بڑی ٹیم تو نہیں ہے لیکن فٹبال کے شائقین کے ساتھ ساتھ یہاں کھلاڑی بھی بہت پائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل کراچی کے علاقوں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بہت مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان میں جہاں کراچی میں روڈ سائیڈ کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہیں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں فٹبال کی ایک قسم فٹ سل کھیلی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا لیاری کے نوجوان پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟ فٹ سل فٹبال جیسا ہی کھیل ہے لیکن اسے آپ محدود جگہ پر کھیل سکتے ہیں۔ اس کا...
جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے 25لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسیلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ...
مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے...
ویب ڈیسک :مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے مالی مشکلات کے باعث جلیبیاں بیچنے پر مجبورقومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی، ان کی جلیبی فروخت کرنے کی خبر اخبارات میں شائع ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔محمد ریاض ڈیپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں، محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم سے...
مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے بلالیا۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی، ان کی جلیبی فروخت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائنگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ محمد ریاض ڈپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی...
جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں...
فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ The Pakistan Football Federation (PFF) has confirmed the participation of the Pakistan men’s national team in the AFC Asian Cup 2027 qualifiers. The qualifiers will be played on a home-and-away basis, with Pakistan placed in Group E alongside Syria, Afghanistan and Myanmar. pic.twitter.com/tZL8R27ASs — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) March 3, 2025 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ...
لاہور: عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کی طرف سے معطلی ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو خوشخبری مل گئی، ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں حصہ لینے کیلیے سعودی عرب کا سفر کرے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر معطلی رواں سال 5 فروری کو اس وقت لگائی تھی جب پی ایف ایف کانگریس ممبران مقررہ معیار کے مطابق آئین میں ترامیم کرنے میں ناکام رہے تھے۔ 3 روز قبل لاہور میں منعقدہ پی ایف...
پی ایف ایف نے سابق کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں ،پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنےکی اہل ہوگئی ہے، پا کستا ن فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے، پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا، شام کے خلاف میچ میں سٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ خیال رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی ہے، پاکستان...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے فارغ ہوگئے، پارٹی اب پی ایس پی کے قبضے میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گذری کے علاقے میں اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کردیا، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی دیگرموجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کےافتتاح...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔ View this post on Instagram A post shared by Iftikhar Ahmed (@iftiahmed221) کسی نے انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دیا تو کوئی یہ سوال پوچھتا نظر آیا کہ پاکستانی ٹیم میں کم بیک کی تیاری چل رہی ہے؟ ایک صارف نے لکھا کہ افتخار چاچا ورلڈ کپ 2029 کی تیاری کر رہے ہیں تو اسد نامی صارف کہتے ہیں کہ آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ہے اب بس کر دیں۔...
جرمنی اسٹار فٹبالر میسوٹ اوزل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو جوائن کرکے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 37 سالہ سابق جرمن فٹبالر حکمران پارٹی کی سینٹرل کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ ریال میڈرڈ اور آرسنل جیسے بڑے فٹبال کلبز کیساتھ منسلک رہنے والے اسٹار فٹبالر اوزل کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی الیکشن میں حمایت نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اسٹر فٹبالر جلد سیاست کے میدان میں حکمراں جماعت کے پلیٹ فارم کو جوائن کرلیں گے۔ مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران میسوٹ...
جرمنی کے نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کی 8 ویں غیر معمولی کانگریس میں انہیں ایگزیکٹو بورڈ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی 8ویں غیر معمولی کانگریس منگل کو انقرہ میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں 1,607 مندوبین اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ ترک میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سب سے حیران کن اعلانات میں سابق فٹبالر میسٹ اوزل کو سینٹرل ڈیسیژن اینڈ ایگزیکٹیو بورڈ (MKYK) کی تصدیق شدہ فہرست میں شامل ہونا ہے۔ جرمن فٹبالر اوزل نے فہرست میں 43 ویں پوزیشن پر شامل ہوکران اطلاعات کی تصدیق کردی جو ان کی سیاست اور اے کے...
کراچی:سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں ڈمپرز کی ٹائمنگ تبدیل کی گئی ہے۔ اب ڈمپرز رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہی چل سکیں گے۔ اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گی، اور اب ہر گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز نے 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار کی ہیں جو گاڑی مالکان کو فراہم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کے...
پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی ۔پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا، اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہیکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل رانڈ نہیں کھیل پائیگا۔خیال رہیکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027 ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے رانڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔ پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ...
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
اسلام آباد: حکومت نے اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسز کو سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پہننے والی اسمارٹ ڈیوائسز سیکیورٹی رسک ہیں، اسمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات افشاں کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز...
ایڈوائزی کے مطابق پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات کے افشاء کرنے میں ملوث ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ڈیوائسز ڈیٹا لیک اور غیرمجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں، پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسزادارہ جاتی سکیورٹی کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز کو سائبر سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمئشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایدوائزری جاری کی ہے کہ پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز سکیورٹی رسک ہیں۔ سائبر سکیورٹی ایڈوائزی کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ ایڈوائزی کے مطابق پہننے کے...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میںآجمزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ بورن مائوتھ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی اسٹیڈیم، بورن ماتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس اسٹیڈیم ،فالمرکے مقام پر کھیلا جائے گا۔
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو گورنر ہائوس میں نیا ناظم آباد جم خانہ کی فٹبال ٹیم اور کلب آفیشلز شیلڈپیش کررہے ہیں کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت کھیل کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اس ضمن میں فٹبا ل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد جیم خانہ کی انڈر 17 فٹبال ٹیم اور کلب کے آفیشلز کے 17رکنی وفد سے گورنرہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے گورنر سندھ کو نیا ناظم آباد جیم خانہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ نیا ناظم آباد جیم خانہ فٹبال ٹیم اومان دورہ...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد شامی کو ایک مرتبہ پھر انجری نے گھیر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل محمد شامی کے نہ کھیلنے سے متعلق علم ہوا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا تھا جہاں بھارت نے کامیابی سمیٹی تاہم محمد شامی میچ میں ٹخنے کی انجری سے نجات نہ پانے کی وجہ سے پلئینگ الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین اسپنرز کیساتھ اٹیک کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میںایم بی بی ایس کے جاری امتحانات کے ٹائم ٹیبل میں اچانک تبدیلی سے طلبہ کو سخت پریشانی کا سامنا۔ جنا۔ ذرائع کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے کئی طلبہ جو صبح کی پہلی شفٹ میں پیپر دے رہے تھے ان کا وقت تبدیل کرکے چوتھی شفٹ شام میں کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیسن اور پیڈیاٹیکس کا شام میں پیپر دینے والے طلبہ کا اگلے ہی دن صبح وائے وا رکھا گیا ہے جبکہ ایم بی بی ایس فائنل کے چوتھی شفٹ کے طلبہ کا پیپر شام 6 بجے ختم ہوگا اور صرف چند گھنٹے بعد ہی وہ اگلی صبح وائے واا دیں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب...
عالمی کرکٹ میں مخالف ٹیموں کے بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز قومی اسپنر ساجد خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ اور تنخوا کی ادائیگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل مایہ ناز اسپنر ساجد خان کو پاکستان کے دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی پر سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری ’سی‘ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن تمام تر فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کر لینے کے باوجو انہیں تاحال سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا نہ تنخوا کی ادائیگی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساجد خان نے آخری فٹنس ٹیسٹ ملتان میں پاس کیا...
وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کردی ہیں اور حج کے دوران پاکستانی عازمین کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ان ملازمین کے فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو عازمین کے ساتھ بطور معاونین سعودی عرب جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ وزارت مذہبی امور کے مطابق، جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی نگرانی میں اس فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، آج شالیمار گراؤنڈ میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی ٹرائل دوڑ کا آغاز کیا گیا تاکہ حتمی فٹنس ٹیسٹ کے لیے مناسب...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں اسکول میں داخلے کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ، جس کے بغیر کنڈر گارٹن اور پہلی جماعت میں داخلہ نہیں مل سکے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزرات تعلیم نے کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی بنیادی شرط عائد کر دی ہے ۔وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ابتدا میں ہی اس کی تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔اپنے بچوں کا داخلہ کرانے کے خواہشمند والدین کو پہلے اپنے بچوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔اس پالیسی کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ کیا جائے گا۔
کراچی :گل زمین فٹبال کلب ککری گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں گول کیپر گول روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ : عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کے فائنل کا اعلان کردیا گیا۔ 96 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچزکا فائنل 18جنوری کو کھیلا جائے گا، جس میں خوبصورت ٹرافی، لاکھوں کے نقد انعامات اور کئی دیگر اعزازات دیے جائیں گے۔ گل زمین فٹبال کپ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روزککری گرائونڈ لیاری، حیدری اسپورٹس گرائونڈ، محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں 7 میچز کھیلے گئے۔ جس میں مجموعی طور...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...