انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میںآج 6میچ کھیلے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میںآجمزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ بورن مائوتھ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی اسٹیڈیم، بورن ماتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس اسٹیڈیم ،فالمرکے مقام پر کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغازاگست میں ہوگا،اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ورکنگ مکمل کر لی،سکیم میں خواتین کیلئےتیس ای ٹیکسیوں کا کوٹہ مختص ہوگا۔
وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان کا کہنا ہےکہ درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئےپی آئی ٹی بی کے تعاون سے پورٹل کی تیاری کی جارہی ہے،ای ٹیکسیزکو ن سی کمپنیاں فراہم کریں گی، شارٹ لسٹنگ کرلی گئی ہے اور بلاسودآسان اقساط پرای ٹیکسیزکی فراہمی کیلئے9کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں،دوہفتوں میں سکیم کا باقائدہ آغاز کردیں گے،ای ٹیکسی سکیم پرعملدرآمد کیلئے بزنس اورفنانشل ماڈل بھی تیار کرلیا گیا،پائلٹ پراجیکٹ کےتحت11سوای ٹیکسیزفلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کودی جائیں گی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
پنجاب حکومت گاڑیوں کامارک اپ ٹوکن ٹیکس،رجسٹریشن فیس ادا کریگی، منصوبے کے تحت ایک ہزارگاڑیاں فلیٹ آنرزکو دی جائیں گی،ہرفلیٹ آنرکم سےکم دس گاڑیاں لینےکاپابند ہوگا،پالیسی کےمطابق سوای ٹیکسیزافرادی سطح پر دی جائیں گی،منصوبےمیں 30 ای ٹیکسزخواتین کیلئے بھی رکھی گئی ہیں،فلیٹ آنرزکو ای ٹیکسی کا چالیس فیصد بطور ڈائون پیمنٹ ادا کرنا ہوگا بقیہ ادائیگی بنک آف پنجاب کریگا۔
دستاویز کےمطابق انفرادی سطح پر مرد کوٹہ کو30جبکہ خواتین کوٹے کی ای ٹیکسیزکیلئے40فیصد ڈائون پیمنٹ کرنا ہوگی،ای ٹیکسیز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے سپلائرز سپیئر پارٹس اور سروس سنٹرز، چارجنگ پوائنٹس کا قیام کریں گے۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد