بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد شامی کو ایک مرتبہ پھر انجری نے گھیر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل محمد شامی کے نہ کھیلنے سے متعلق علم ہوا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا تھا جہاں بھارت نے کامیابی سمیٹی تاہم محمد شامی میچ میں ٹخنے کی انجری سے نجات نہ پانے کی وجہ سے پلئینگ الیون میں جگہ نہ بناسکے۔

بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین اسپنرز کیساتھ اٹیک کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے فاسٹ بولنگ کی کمان سنبھالی۔محمد شامی کی فٹنس کو دیکھنے کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے انکو چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ محمد شامی کھیل نہیں رہے ہیں، وہ آج کے دن تک 100 فیصد فٹ نہیں ہیں جبکہ انگلینڈ نے میدان پر 4 فاسٹ بولرز کو میدان پر اُتارا تھا۔پیوش چاولہ نے محمد شامی کی عدم موجودگی کے بارے میں کہا کہ فاسٹ بولر رن اپ میں لنگڑا رہے تھے، وہ میگا ایونٹ میں کیسے پرفارم کریں گے سمجھ سے باہر ہے!، اگر وہ اہم میچز سے قبل فٹ نہ ہوئے تو بھارت کو بڑ دھچکا لگ سکتا ہے۔ادھر ٹیم میجمنٹ کا کہنا ہے کہ محمد شامی سیریز کے دیگر میچز میں بالنگ کروائیں گے تاہم انکی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

غزہ میں 5 کروڑ ٹن ملبہ پھیلا ہے جسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں: اقوام متحدہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

  سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا

ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی  کے بالوں  کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی

سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں جبکہ فاسٹ بولر بھی بالکل شریف بچوں کی طرح ان کے آگے سر جھکائے کھڑے رہے۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

عروج ممتاز نے اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حسن علی کے بالوں کو نیا اسٹائل دیا ہے جو کہ حسن کو بھی پسند آیا ہے۔ان تصویروں کو کرکٹ کے شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمن اور منال خان نے فٹنس روٹین اور پہلی کمائی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے
  • ہمارے نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے، سینیٹر ایمل ولی خان
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • پہلگام حملہ، کشیدگی بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
  • پہلگام حملہ، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
  • بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، خواجہ آصف
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
  •   سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا
  • بابراعظم دراصل کہاں غلطی کر رہے ہیں ؟ محمد عامرکا ناقص پرفارمنس پر مشورہ
  • جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی ایک خوبصورتی ہوتی تھی، بیٹر کو ذہنی طور پر تنگ کرنا پڑتا ہے: محمد عامر