Daily Mumtaz:
2025-07-01@03:12:36 GMT

مسلسل شکستوں میں گھری برزایل کو ایک اور دھچکا

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

مسلسل شکستوں میں گھری برزایل کو ایک اور دھچکا

شکستوں کے ملبے تلی دبی برازیل کی فٹبال ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبال فیڈریشن (سی بی ایف) کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز کو عدالت نے انکے عہدے سے برطرف کردیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیل کی قومی ٹیم مسلسل بدترین شکستوں کے بھنور میں پھنس کررہ گئی ہے۔

فیڈریشن کے صدر پر ناقص کارکردگی اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے برازیلین فٹبال برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز فیفا ورلڈکپ کوالیفکیشن میں خراب کارکرگی اور انتظامی امور میں مالی بے قاعدگیوں کے شبہات پر فارغ کیا گیا۔

فیڈریشن کے صدر کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کیساتھ بھی تنازعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایڈنارڈو روڈریگز سال 2023 میں برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے ٹائٹن (فٹبال لیگ) کے سابق سربراہ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

ان کے دور میں برازیل کو کوپا امریکا 2024 میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ کیلئے برازیل کے کوالیفکیشن راؤنڈ کیلئے مزید مشکلات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر

پڑھیں:

دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا

لاہور:

دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔

یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے گزشتہ برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں 2023 میں چاندی کا تمغہ اور 2024 میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنا شامل ہے، اس وقت ٹیم اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی گھناؤنی چال، کرکٹ کے بعد پاکستان ہاکی کو نشانے پر رکھ لیا
  • صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ،شمس الرحمن سواتی کے اعزاز میں استقبالیہ
  • پاکستان کی ILO انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں نمائندگیNLF
  • پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم
  • چائنیز تائپے کے ہاتھوں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو عبرتناک شکست
  • دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا
  • اے آئی سے لیس روبوٹس کے درمیان پہلی بار دلچسپ فٹبال میچ
  • کیا چینی صدر آئندہ ماہ برکس اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کا دورہ نہیں کریں گے؟
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26 اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو غیر قانونی قرار دے دیا