بلاول بھٹو کی فٹنس تبدیل ، اپنا وزن کم کرلیا،دبلے پتلے لگنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے،جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔
تاہم انہوں نے اپنے نئےبیان میں اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے،کہا ہے کہ روٹی اور میٹھی چیزیں کھانا بند کریں،اور ورزش شروع کریں،خود ہی فٹ ہوجائیں گے.
کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی
کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں۔