سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز سکیورٹی رسک قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ایڈوائزی کے مطابق پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات کے افشاء کرنے میں ملوث ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ڈیوائسز ڈیٹا لیک اور غیرمجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں، پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسزادارہ جاتی سکیورٹی کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز کو سائبر سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمئشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایدوائزری جاری کی ہے کہ پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز سکیورٹی رسک ہیں۔ سائبر سکیورٹی ایڈوائزی کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ ایڈوائزی کے مطابق پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات کے افشاء کرنے میں ملوث ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ڈیوائسز ڈیٹا لیک اور غیرمجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں، پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسزادارہ جاتی سکیورٹی کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال سے قبل آڈٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈیوائس کی سکیورٹی آرکیٹیکچر، ڈیٹا انکرپشن کے معیار کی جانچ بھی ضروری ہے۔ حساس مقامات پر استعمال سے قبل ان ڈیوائسز کے تصدیقی میکانزم کا جائزہ لیا جائے، حساس اجلاسوں، آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے، منظور شدہ ڈیوائسز کے سخت سکیورٹی چیک کے بعد ہی استعمال کی اجازت ہونی چاہیے۔ حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے غیرضروری فیچرز جیسے کہ جی پی ایس اور بلیوٹوتھ کو غیرفعال کیا جائے، تمام منظور شدہ ڈیوائسز کے ملٹی فیکٹر تصدیقی نظام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ماضی میں پہننے سے قابل ڈیوائسز سے ڈیٹا لیک کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ماضی میں ان ڈیوائسز کے ذریعے حساس ڈیٹا پر سائبر حملے ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے کا باعث بن
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں مجموعی تعداد 1372 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت شہر میں متاثرہ 35 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟
صحت کے حکام نے بتایا کہ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 229,761 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,752 مقدمات درج کیے گئے اور 1,910 مقامات کو سیل کیا گیا۔
اس کے علاوہ، 3,672 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور جرمانے کی مد میں 1 کروڑ 13 لاکھ 54 ہزار 7 روپے عائد کیے گئے، تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانی کے جمع ہونے والے مقامات صاف کریں اور ذاتی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈینگی