دہشت گردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہمارا جواب سخت ہوگا۔
پنجاب جانے والی بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے افسوس ناک واقعے پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد ان عناصر کو مارا گیا جب کہ ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنا اور شہریوں کو محفوظ بنانا تھا۔ خضدار اور اس کے گردونواح میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ہدف بنا کر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کی فورسز ملک کے کسی بھی حصے میں دشمن کے منصوبے کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے فورسز نے جس پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا وہ لائق ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔