کیا سپورٹیج کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی، سوزوکی سوئفٹ اور کلٹس مہنگی ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جیسی صورتحال پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان آٹو اسمبلرز نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام اور شرح سود میں بڑے پیمانے پر کمی کی بدولت پیداواری لاگت میں کمی کے باعث قیمتوں میں ریلیف سے صارفین کو حیران کر دیا۔
لکی موٹر کارپوریشن نے کیا سپورٹیج ایل ایچ ای وی، ایل ایف ڈبلیو ڈی اور ایل الفا کی قیمتیں ایک کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار، ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے اور 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کرکے بالترتیب ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار، 99 لاکھ 99 ہزار اور 84 لاکھ 99 ہزار روپے کردیں، جو ان گاڑیوں کی قیمتوں میں بالترتیب 18 لاکھ 51 ہزار، 18 لاکھ 20 ہزار اور 10 لاکھ روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
چین پر ٹیرف، امریکہ میں اشیا کی قلت کا خدشہ، اگلے ہفتے سے امریکی مارکیٹس کا کیا حال ہوگا؟تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
کمپنی کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتیں جو عارضی طور پر ایڈجسٹ کی گئی ہیں، ان کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
اس کے برعکس پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) جس نے فروری میں مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا، نے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں نیا اضافہ جاری کر دیا۔کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی ماڈل کی نئی قیمتوں کو 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے 80 ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے 44 لاکھ 16 ہزار روپے تک مقرر کیا ہے، جس کا اطلاق 26 اپریل سے ہوگا۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں کو بالترتیب 38 لاکھ 58 ہزار، 42 لاکھ 44 ہزار اور 45 لاکھ 46 ہزار روپے سے بڑھ کر بالترتیب 42 لاکھ 30 ہزار، 43 لاکھ 16 ہزار اور 46 لاکھ 18 ہزار روپے کیا گیا ہے۔دریں اثنا ٹریکٹر پارٹس بنانے والی معروف کمپنی بولان کاسٹنگ لمیٹڈ نے آرڈرز میں زبردست کمی کا حوالہ دیتے ہوئے 28 اپریل سے 9 مئی تک پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں لاکھ 99 ہزار ہزار روپے ہزار اور
پڑھیں:
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
ویب ڈیسک: نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔
نیپرا نے حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ حیسکو پر 4 اپریل2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا