وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ کاونوکیشن میں اوائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی، جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے فارغ التحصیل طلباء کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ کاونوکیشن میں ڈاکٹر محمد اعزاز الرحمٰن (ایم بی بی ایس) اور ڈاکٹر امیرہ عمر (بی ڈی ایس) کو بہترین گریجویٹس کا ایوارڈ دیا گیا۔ مجموعی طور پر 19 گولڈ، 7 سلور، اور 5 کانسی کے میڈلز دیئے گئے۔

ڈاکٹر کرن فاطمہ (ایم ایس پی ایچ) نے بہترین گریجویٹ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ مختلف پروگرامز میں دیگر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں فبیحہ افضل (بی بی اے)، نیہا (بی ایس پی ایچ) اور ادیبہ شاہ (بی بی اے ایچ سی ایم) شامل ہیں۔ تقریب میں گریجویٹس ڈاکٹروں و دیگر سے حلف بھی لیاگیا۔ کانوکیشن سے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اپنے خطاب میں جناح یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلطسین طالب علموں کی فیسیں معاف کرکے وظیفے جاری کرنے کا اعلان کیا، جبکہ امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طالب علموں

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

کے ایچ اے ویمن ونگ کے تحت  کے ایچ اے  اسپورٹس کمپلیکس کے آسٹرو ٹرف  پر ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ فائنل میں لائنسز آف دی فیلڈ نے پرل پاینئرز کو3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سندھ حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری نے کی۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کاکہنا تھاکہ لڑکیاں بھی کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں،اپنے والد ڈاکٹر سید محمد علی شاہ مرحوم کی پیروی کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے کےایچ اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا  کہ زیر تعمیر ہوسٹل اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔

کے ایچ اے کے صدر امتیازعلی شاہ نے کہا کہ کے ایچ اے میں ہاکی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔خوبصورت گراونڈ کا تمام تر سہرا سابق صدرکے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے والد کی کھیلوں میں خدمات کے سلسلے کو جاری رکھا۔

کے ایچ اے ویمنز ونگ کی صدر اسماء علی شاہ نے کہا کہ سید امتیازعلی شاہ کا بطور صدر کے ایچ اے سے جڑنا کراچی میں ہاکی کی کامیابی کی ضمانت ہے،ویمن ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کاوش کی جائے گی۔

تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی  ریحان ہاشمی،  کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپین حنیف خان، اولمپین کلیم اللہ، اولمپین افتخار سید، اولمپین وسیم فیروز، اولمپین ناصرعلی ، قومی ٹیم کے سابق انٹرنیشنل گول کیپر کوچ عبدالغفور، قومی ویمنز ٹیم کے کوچ محمد نعیم ،کے ایچ اے کی سیکرٹری ویمن ونگ بتول کاظم ، صغیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ثمینہ تبسم،ندا انجم،ماہ نور،ریجا معیز،حمنا ندیم،ایمان اور گلناز غلام نبی نے ایمرجنگ ویمن پلئیرز کے ایوارڈز حاصل کیے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
  • کراچی سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر