مردان: سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی )ف  مولانا فضل لرحمن نے کہا  ہے کہ کرم میں امن کے لیے  آپریشن یاحکومتی یکطرفہ فیصلے حل نہیں، قبائل کوملاکرجرگے کے ذریعے مسائل حل ہونگے، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پہلے مذاکرات کی مخالف تھی، لیکن حکومت چلانے کےلیے سمجھ آگئی کے مذاکرات ہی حل ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  صوبےمیں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، پی ٹی آئی نے کچھ لوگوں کو کرسیوں پر بیٹھا کرکرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاہے، پی ٹی آئی میں ہر کسی کا اپنا بیانیہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا کا کہنا ہے کہ اب انھیں سمجھ آگیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیئے جائیں گے اگرچہ کوئی پیشرفت نظر نہیں آتی لیکن اس سے سیاسی ماحول بہتر ہوتو ہم اس کی کامیابی کے حامی ہیں۔ آج بھی پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت سے مسائل کے حل کےلئے بات کرنے کوتیارہیں۔

خیال رہے کہ لوئر کرم میں تجارتی قافلے پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد علاقے سرچ آپریشن شروع ہوگیا ہے، بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے پہاڑوں پر دہشتگردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، آج رات تک دیگرعلاقوں میں بھی سرچ آپریشن متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا فضل پی ٹی آئی

پڑھیں:

حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن

ملاقات میں صوبائی وزیر نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں ، صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،گنڈا پور
  • خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے بلائی گئی اے پی سی، اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ
  • جرگہ کا فیصلہ یا پھر دل کا ۔۔؟
  • مسائل بندوق سے نہیں، مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، ینگ پارلیمنٹری فورم
  • چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمن
  • 26ویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات