سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر جاوید عمرانی، جنرل سیکرٹری وسیم جمال و دیگر مرکزی عہدیداران عمران الدین، مجید، عروج داؤد، عامر ارشاد اور عبدالستار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گورننگ باڈی سیسی کے 170ویں اجلاس میں جو 31 دسمبر 2024 کو سیسی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا تھا، اس میں سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ کی منظوری دیتے ہوئے اس پر یکم جولائی 2022 سے عملدرآمد کی صورت میں واجبات کی ادائیگی کے لیے ایریرز کی فنانس کمیٹی سے باقاعدہ منظوری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہم کمشنر سیسی میانداد راہجو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر سی اینڈ بی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فنانس کمیٹی کا اجلاس جلد از جلد بلوایا جائے تا کہ افسران کو جلد از جلد اضافی ہاؤس رینٹ اور واجبات مل سکیں، اس مہنگائی کے دور میں سیسی کے افسران گزشتہ 2 سال سے اپنے جائز حق سے محروم ہیں۔ ساتھ ہی ہم SOWA کے پلیٹ فارم سے صوبائی وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھیم اور ممبران گورننگ باڈی سیسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ اجلاس میں اصولی پر ہاؤس رینٹ میں اضافہ کی منظوری دی ہے امید ہے کہ فنانس کمیٹی کی سفارشات جلد تیار کرلی جائیں گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ، غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریگا
اجلاس میں سعودی عرب، قطر، امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے، یہ اجلاس جنگ بندی پر عملدرآمد اور انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ہونے جا رہا ہے، اجلاس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اجلاس میں سعودی عرب، قطر، امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے، یہ اجلاس جنگ بندی پر عملدرآمد اور انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹوں اور اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کے وعدے پورے نہ کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ  طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان اور 7 عرب اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں شامل رہے ہیں، استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا۔
 
 ترجمان نے بتایا کہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کرے گا، پاکستان فلسطینیوں کے لیے بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا، پاکستان آزاد، قابلِ بقا اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت دہرائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیئے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی عزت و انصاف کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں  گذشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔