آج بروز پیر20جنوری2025 موسم کی صورتحال جانیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز شما لی /شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان :دالبندین 24،پشین 17،جیوانی 13، کوئٹہ (سٹی 13، سمنگلی 10)،گودار09،تربت 08، نوکنڈی 07،قلات 04، پنجگور01، خیبر پختونحوا:مالم جبہ ، دروش 02، دیر، چترال میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران زیارت 02،کوئٹہ 01جبکہ مالم جبہ اور استور میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس منفی06، اسکردو، مالم جبہ منفی 04، استور، ہنزہ اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی. 28 جولائی سے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں کم شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہو چکی ہیں . تاہم28 جولائی سے یہ ہوائیں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے. جس کے نتیجے میں 27 سے 31 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
28 سے 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں بھی 29 سے 31 جولائی کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا .تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، جیکب آباد اور لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے. تاکہ ممکنہ اربن فلڈنگ یا لینڈ سلائیڈنگ سے بچا جا سکے۔۔