پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھا گئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، اور موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری روک دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم 5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: گئی ہے
پڑھیں:
صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر افسر کی برطرفی کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تعریف کی ہے۔
کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین ایف بی آر، یہ آپ کی نیک نیتی کا اظہار ہے، چیئرمین ایف بی آر اچھا کام کرنا چاہتے ہیں مگر جب آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی سرکاری گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی صحافی اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
جس پر گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر افسر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔