بھارتی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر محمد سراج کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد سراج ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے 23 جنوری کو رانجی ٹرافی میں ہماچل پردیش کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
تاہم بھارتی فاسٹ بولر ودربھ کیخلاف سیزن کے آخری میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، محمد سراج حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی گیند سے گیند کرسکے۔
روہت شرما نے کہا تھا کہ جب سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی تو وہ اپنا اثر کھو دیتا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ہمارے پاس ایسے لڑکوں کی تلاش کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا جو ہمیں ورائٹی دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو نئی گیند سے گیند کر سکتے ہیں، درمیان میں گیند کر سکتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں گیند کر سکتے ہیں۔ ان تین گیند بازوں (جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ارشدیپ سنگھ) کے ساتھ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر سکتے ہیں گیند کر
پڑھیں:
بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان کےساتھ حالیہ جنگ میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت نے اپنے مگ21 فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ۔
بھارتی دفاعی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ 62 سال کی سروس کے بعد ستمبر 2025 تک اپنے مگ 21 لڑاکا جیٹ طیارے کو مرحلہ وار ختم کر دے گی، انھیں تیجس جنگی طیارے (ایل سی اے) مارک 1A سے تبدیل کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ مگ21 طیارے کو آپریٹ کرنے والے اسکواڈرن اس وقت راجستھان کے نل ایئر فورس بیس میں تعینات ہیں۔
ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ بھارتی فضائیہ اس سال ستمبر تک مگ 21 لڑاکا طیارہ کو مرحلہ وار ہٹاے دے گی انہیں مزید استعمال نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مگ21 ہندوستان کا پہلا سپرسونک جیٹ طیارہ ہے جسے سابق سوویت یونین کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 1963 میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا، اس طیارے کو 1965 کی پاک بھارت جنگ میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔
پاکستان کے ہاتھوں حالیہ جنگ میں بھارت کے تقریباً 5 سے 7 طیارے تباہ ہوئے تھے جن میں رافیل سمیت مگ 29 طیارے بھی شامل تھے، بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد کئی بڑے دفاعی فیصلے کئے ہیں۔
Post Views: 1