گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگیا جب کہ پہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنلائیزیشن سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہوگیا لہٰذا بارشوں کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، لوگ افواہوں پرکان نہ دھریں اورمعلومات کے لیے صرف مصدقہ ذرائع پرانحصار کریں۔

کراچی سے پہلی پرواز گوادر ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی جس کا استقبال گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کیا، قومی ائیر کی پرواز پی کے 503 نے 11:14 بجے نیو گوادر ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔قومی ائیر لائن نے گوادر کی پرواز کے لیے حسب سابق اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کی گئی، پرواز صبح 9:14 کی بجائے 10 بجے روانہ ہوئی، کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا گیا۔گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔

50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ ائیرپورٹ
نیو گوادر ائیرپورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔ لگ بھگ 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ ائیرپورٹ پر ائیر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔ نیو گوادر ائیرپورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024 کو وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا تاہم ائیرپورٹ پر پروازوں کی باقاعدہ لینڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔

معروف بالی وڈ گلوکار رشتہ ازدواج میں منسلک، دلہن کون ہے؟ تصاویر وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گوادر انٹرنیشنل ائیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ نیو گوادر ائیرپورٹ ائیرپورٹ پر پہلی پرواز

پڑھیں:

پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم

 پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔ یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہائوس چورنگی تا نیو کراچی نمبر 3نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کررہے ہیں
  • گوادر کے پانیوں میں معدومیت کی شکار ہمپ بیک وہیل کا مشاہدہ
  • بلو اسکائی کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی
  • چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان