مشیل کو طلاق؟ اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
خبر گرم ہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اہلیہ مشیل کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا اور دونوں اس وقت ’’اچھے دوستوں‘‘ کی طرح ساتھ رہ رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے سابق امریکی صدر کے ساتھ رومانوی تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتی آئی ہیں۔
اس کے باوجود دونوں کے درمیان قربتوں کی خبریں وائرل ہیں جس کے باعث بارک اوباما اور اہلیہ مشیل کی 30 سالہ ازدواجی زندگی ایک 'چیلنجنگ مرحلے' میں ہے۔
اوباما اور مشیل کے واقف کار ایک ذریعے نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اوباما اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ جوڑے کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جینیفر اینسٹن سے 'افیئر' کی خبروں پر مشیل مایوسی کا شکار ہیں اور اب ان کے درمیان رشتے میں مضبوطی نہیں رہی۔
خیال رہے کہ تاریخ میں افریقی نژاد امریکی صدر کا جینیفر کے ساتھ تعلقات کی خبریں 2022 سے شروع ہوئی تھیں تاہم یہ افواہیں اس وقت پھر زور پکڑ گئیں جب اوباما نے جمی کارٹر کی آخری رسومات میں اہلیہ کے بغیر شرکت کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔