مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر کوئی طالب علم یہ کہہ دے کہ اس کو کسی وزیر یا کسی اور کی سفارش سے اسکالرشپ ملی ہے تو وہ استعفی دے کر گھر چلی جائیں گی۔
ڈیرہ غازی خان میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ طلبا سے اتنا ہی پیار کرتی ہیں، جتنا اپنے بچوں سے کرتی ہیں، جتنا طلبا کے والدین کو اسکالر شپ لینے پر ان پر فخر ہے اس سے زیادہ مجھے فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسکالر شپ کی تقاریب ختم ہوجائیں گی، اس کے بعد لیپ ٹاپ اور ای بائیکس لے کر طلبا کے پاس آئیں گی۔ ’مجھے طلبا سے اتنا اچھا ریسپانس مل رہا ہے، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوگیا ہے، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ میری اور طلبا کے درمیان محبت کو کیا نام دیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ہر اسٹوڈنٹ کو اسکالرشپ میرٹ پر ملی ہے، 30 ہزار اسکالرشپ دی گئی ہیں، ایک بھی اسکالرشپ کی کی سفارش پر نہیں ملی، اگر کوئی ایک طالب علم یہ کہہ دے کہ اسے کسی وزیر یا کسی اور کی سفارش پر اسکالرشپ ملی ہے تومیں استعفیٰ دے کرگھر چلی جاؤں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے، اختیار ولی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔
اپنے بیان میں اختیار ولی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کئی سوالات نےجنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قراردینےکی مہم شروع کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ ویڈیوز کی فارنزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا۔ان کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اورموقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہوجاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔اختیار ولی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے ریاست کے تحفظ کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد بھی ان کے بیانات ہراعتبار سے قابلِ گرفت ہیں، سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کے اہل نہیں رہے۔
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
مزید :