نیو گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزیراعلیٰ بلوچستسان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی۔ طیارے کو واٹر کینن کی روایتی سلامی دی گئی۔ نیو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزیراعلیٰ بلوچستسان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کا استقبال کیا۔ جو کراچی سے مسافروں کو لے کر پہنچی تھی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی نادر شفیع ڈار بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پہلی پرواز
پڑھیں:
مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-7
کوئٹہ (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف انجینئر حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹان بحالی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں پیشرفت پر آگاہی دی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے اقدامات اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر شہر میں پانی کی فراہمی کا پورا نظام جی ڈی اے کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ڈی اے کی بچھائی گئی نئی پائپ لائنوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہائوس کنکشن کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ گھروں تک نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کی جا سکے۔