ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں۔ پاکستان ہماری ریڈلائن ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہونہار سکالر شپس کا آخری ڈویژن ہے، سکالر شپس کی تقسیم آج ختم ہوجائے گی، بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لیکر آپ کے پاس آؤں گی، چاہتی ہوں بچے اچھی سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی گئی بچوں نے مجھے بہت پیار دیا، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوگیا ہے، مخالفین کچھ کہنے کی وجہ تلاش کررہے ہیں، مخالفین ٹی وی پر کہہ رہے تھے چند بچوں کو اکٹھا کرکے سکھایا ہوتا ہے، ان کا قصور نہیں انہوں نے جھوٹ میں آنکھ کھولی، مخالفین جھوٹ میں ہی پلے بڑھے، مخالفین کو نہیں پتا بچوں اورمیرے درمیان محبت کا کیسا رشتہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے کندھوں پر آپ کے مستقبل کا بوجھ ہے، آپ کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے میرے پاس دن رات محنت کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایک بھی سکالر شپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا گیا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی کو سکالر شپ ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش پر ملا ہے، اگر سفارش پر سکالر شپ دیا ہوا تو استعفیٰ دیکر گھر چلی جاؤں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا محدود وسائل میں رہ کر پڑھنا کوئی آسان کام نہیں ہے، آپ تمام بچے صرف میرے ہیروز نہیں سپر ہیروز ہو، آپ نے شکریہ نہیں بولنا،سراٹھا کر سکالر شپ لینا ہے، چاہتی ہوں ہر بچہ سر اٹھا کر فخر سے چلے کہ سکالر شپ ملا ہے، پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اللہ نے پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال کیا ہوا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگلے چند سالوں میں نوجوان ہی پاکستان کا جھنڈا تھام کر فیصلے کریں گے، آپ میں سے ہر بیٹا اور بیٹی پاکستان ہے، آپ میں سے ہر بچہ پاکستان کی اڑان میں حصہ ڈالے گا، آپ کے پاس ایک ایسی وزیراعلیٰ ہے جو وزیراعلیٰ سے بڑھ کر آپکی ماں ہے، تمام بچوں کو لیپ ٹاپس،مفت ای بائیکس بھی ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس وسائل ہیں وہ بچے کہیں بھی داخلہ لے سکتے ہیں، اہل اورمیرٹ پر ہونے والا کم وسائل والا بچہ اب اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، اس سال 30 ہزار سکالر شپس دے رہی ہوں، اگلے سال سکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کررہی ہوں، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کےبچوں کیلئے بھی سکالر شپس لارہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخو اکے بچوں کی درخواستیں آرہی ہیں ہمارا بھی کچھ سوچیں، میرادل ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بچوں کیلئے بھی سکالر شپس لیکر جاؤں، پاکستان میں جھوٹ کا ایک سیلاب بھی آیا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے چیزوں کو آسان کردیا ہے۔

مریم نواز نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب 4 سال کوئی کام نہ کیا ہوتو آخر میں آپ کہتے ہیں وہ چور ہے ،آگ لگادو،گھسیٹو ، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا بازار گرم ہے، سچ تسمے باندھ رہا ہوتا ہے جھوٹ پوری دنیا کا چکر لگا کر آگیا ہوتا ہے، پراپیگنڈا وہ کررہے ہیں جنہوں نے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس نہیں دیئے، پراپیگنڈا وہ کررہے ہیں جو پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کے عادی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، سب ہماری فورسز ہیں، پولیس جیسی بھی ہے آپ کی مدد کیلئے آتی ہے، رینجرز کے جوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا، یہی رینجرز کے جوان ہماری جانوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز آپ کی سہولت کیلئے بنائی جاتی ہیں، نوازشریف نے آپ کی سہولت کیلئے موٹروے بنائی، ہم موٹروے کے جال بچھاتے ہیں وہ کہتے ہیں آجاؤ آکر توڑ دو، ان کے اپنے بچے آرام سے باہر بیٹھے ہیں ، ان کو کوئی خطرہ نہیں، جو بچے ان کے ورغلانے پر آگئے آج وہ کہاں ہیں، آج وہ بچے جیلوں میں ہیں،مجھے تکلیف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جیلوں میں پڑے بچوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں، جو بچے جیلوں میں پڑے ہیں ان کے والدین سے پوچھیں، سکھایا کسی اور نے اور بھگتنا بچوں کو پڑرہا ہے، آج وہ بچے معافیاں مانگ مانگ کر جیلوں سے باہر آرہے ہیں، بچو کبھی کسی کے بہکاوے میں نہ آنا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قید کے وقت میں نے سیاسی مہم چلائی، مجھے میرے والد کہہ سکتے تھے کہ دوسروں کے بچوں کو آگے لاؤ، حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان اور ملک تو میرا ہے ، ہم 9مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں، ہم پاکستان والے ہیں، پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں، تذلیل کی زبان ان کو مبارک ہو،ہم تدریس کی زبان والے ہیں، ہم ڈنڈا بردار نہیں ہیں،ہم علم کے علمبردار ہیں۔
مزیدپڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ سکالر شپس مریم نواز والے ہیں سکالر شپ انہوں نے بچوں کو نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب پلاسٹک فری ہونے کی طرف گامزن، قوانین پر عملدرآمد کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔  دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نور حکیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے پلاسٹک بیگ فری ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی آسانی لاتے ہیں مگر صدیوں تک ماحول میں رہ کر تباہی پھیلاتے ہیں۔ انسان اپنی زمین، دریا، فضا، فصلوں اور صحت کو پلاسٹک کی آلودگی سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پلاسٹک بیگز زمین کی زرخیزی ختم، نکاسی آب کے نظام بند اور آبی حیات کو ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ پلاسٹک کا استعمال کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ماحولیات کے قوانین پر عمل درآمد کا کلچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سکولوں، کالجوں اور کمیونٹیز میں پلاسٹک فری پنجاب کا شعور اور آگاہی کی مہم جاری ہیں۔ پنجاب میں ری سائیکلنگ کے دوست متبادل متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • واقعہ کربلا ظلم کیخلاف جرأت کی ترغیب دیتا ہے: مریم نواز
  • 20 بچوں کی ہلاکت، مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار
  • مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، شکایات کے انبار، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس کی گرفتاری کا حکم
  • مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ، سی او ہیلتھ، ایم ایس کو گرفتار اورڈی سی کوچارج چھوڑنے کاحکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ایم ایس کیخلاف سخت ایکشن، گرفتار کرنے کا حکم
  • مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار، ’سوشل میڈیا نہ ہوتا تو کلین چٹ مل گئی ہوتی‘
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • مریم نواز کا پاکپتن کا دورہ، 20 بچوں کی اموات کے معاملے میں غفلت برتنے پرسی ای و ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال گرفتار
  • پنجاب پلاسٹک فری ہونے کی طرف گامزن، قوانین پر عملدرآمد کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں: مریم نواز
  • پلاسٹک کیلیے عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، مریم نواز