کولاج فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 

جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کوئی ممبر پارلیمنٹ منحرف ہوجائے تو اسے شوکاز نوٹس جاری کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن یا ٹربیونل پارٹی ہیڈ کے ڈکلیئریشن کا جائزہ لے کر اس کی تصدیق کرتا ہے، پارٹی ہیڈ کے ڈکلیئریشن کا تنازع ہو تو اسے فریقین سول کورٹ میں طے کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن حقائق کا خود سے جائزہ نہیں لے سکتا۔

کسی جماعت میں شامل ہوتا تو سامنے اعلان کرتا، عادل بازئی

کوئٹہ میں رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

عادل بازئی نے حلف نامے کے متعلق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پر الزامات عائد کیے۔ شہباز شریف اس وقت وزیر اعظم پاکستان ہیں، حلف نامے کا فوجداری مقدمہ سول کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سول مجسٹریٹ کے سامنے فوجداری سماعت زیر التواء ہے وہ جلد اس کا فیصلہ کرے، حلف نامے کی اصلیت اور قانونی حیثیت کے متعلق دیا گیا فیصلہ سول عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط ہے۔ 

الزامات کی سنگینی کے پیش نظر توقع کرتے ہیں سول عدالت ان معاملات کا فیصلہ جلد از جلد کرے گی۔

ایم این اے عادل بازئی کی اپیل کے فیصلے میں جسٹس عائشہ ملک نے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔ 

فلور کراسنگ پر ایم این اے عادل بازئی ڈی سیٹ قرار

اسلام آباد الیکشن کمیشن نے اپوزیشن رکن قومی.

..

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

عادل بازئی کی اپیل پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔ عدالت نے عادل بازئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا تھا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 63 اے کے تحت عادل بازئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا تھا۔ عادل بازئی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے 9 دسمبر کو عادل بازئی کی رکنیت بحال کی تھی جبکہ انکی اپیل منظور کرتے ہوئے ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ 

عادل بازئی کی رکنیت بحال، نوٹیفکیشن جاری

این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

علم میں رہے کہ عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر ن لیگ نواز شریف نے اسپیکر کو بھجوایا تھا، انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔

سیشن کے دوران عادل بازئی حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے۔ 

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عادل بازئی کو عادل بازئی کی الیکشن کمیشن قومی اسمبلی ڈی سیٹ کرنے سپریم کورٹ ڈی سیٹ کر کا فیصلہ دیا تھا کی اپیل

پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی اور انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔

سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حفیظ الرحمٰن و دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ نے عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
  • عہدہ سے ہٹانے کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
  • چیئرمین پی ٹی اے کی  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ  میں اپیل دائر
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
  • سابق صدر  عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
  • سپریم کورٹ، قتل کے مجرم ناظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ