کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر واقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔
مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید باریجو نے بتایا کہ مقتول نوجوان سے لوٹ مار کی کوئی واردات نہیں ہوئی، مقتول نوجوان کی موٹرسائیکل، بیگ، موبائل فون اور پرس پولیس کے پاس ہے، پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ ایس ایچ اونے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقتول نوجوان
پڑھیں:
اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
بالی ووڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ان میں سے ایک شخص اداکارہ کے گھر کے باہر کئی گولیاں چلاتا ہے، جس کے بعد دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر اداکارہ کی مداحوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ واقعے کے بعد بدنام زمانہ گینگسٹرز روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی مبینہ وجہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کی جانب سے گینگ کے روحانی پیشواؤں، پریمانند مہاراج اور انیرودھاچاریہ مہاراج کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز بیان تھا۔ پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔