معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاسی استحکام کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب کے موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہیں بھی چلے جائیں، اُن کے پاس 190 ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، چیمپینز ٹرافی میں بہترین ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، ہر چیز میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہونی چاہیے، محسن نقوی نے چیمپینز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں مضبوط طریقے سے لڑا، اسپورٹس مین اسپرٹ دکھا کر تلخیاں ختم ہونی چاہئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیمپینز ٹرافی وزیر اطلاعات عطا تارڑ رہی ہیں
پڑھیں:
غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیررسمی معیشت کے سدباب کے لیے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء عطاء اللّٰہ تارڑ، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنو تشکیل کے لیے اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے، اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے، ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔
شہباز شریف نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز سے متعلق قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔