کراچی: موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
مومن آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری و چھینی گئی متعدد موٹر سائیکلوں کے انجن اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر فقیر کالونی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عمران، مستقیم، رضوان، طلحہ، ارسلان اور کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے موٹر سائیکلوں کے 3 انجن ، موٹر سائیکلوں کی 15 ٹنکیاں (فیول ٹینک) 3 موٹرسائیکلوں کی سیٹس ، 20 ہینڈل ، ڈبل اسٹینڈ ، رم ، بریک لیور ، رئیر چمٹا ، سائلنسر اور مڈگارڈ سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ملنے والے تینوں انجن ان موٹر سائیکلوں کے ہیں جو کہ چوری و چھینی گئیں تھیں جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
مومن آباد پولیس نے ابتدائی تحقیقات اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلوں کارروائی کے چھاپہ مار ملزمان کو پولیس نے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔