گداگری کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چھاپے ،736 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے شہر بھر میں گداگری کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 روزہ آپریشن کے دوران736 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔جن میں 701 مرد اور 31 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 4 سہولت کار بھی دھر لیے گئے جو منظم گروہوں کی پشت پناہی کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران کے مطابق تمام گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔کئی گرفتار بھکاری درحقیقت منشیات کے عادی تھے جو بھیک کے پردے میں منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات، سگنلز اور بازاروں میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔گداگری نہ صرف ایک سماجی لعنت ہے ۔ بھیک دینا جرم کو فروغ دیتا ہے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر بھکاریوں کو پیسے دینے کے بجائے اصل مستحقین کی مدد کریں اور گداگری کے دھندے میں ملوث عناصر کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
لاہور:ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔