Nawaiwaqt:
2025-05-07@03:12:40 GMT

26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج  

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج  

اسلام آباد(این این آئی+نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افصل مجوکا نے 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔عدالت کی جانب  سے وکلاء صفائی اور پراسکیوشن کے دلائل مکمل ہونے پر ہفتے کو فیصلہ محفوظ کیا  تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی درخواست

پڑھیں:

راولپنڈی: 9 مئی کیسز میں 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں 20 مجرمان کو 6، 6 چھ ماہ قید جبکہ 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ 

راولپنڈی کی اے ٹی سی کورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی۔ ملزمان پر ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام تھا۔

9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیں

کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔

ملزمان نے آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروائی۔

ملزمان نے دوران ٹرائل اقبال جرم کیا، عدالت کے روبرو اقبالی بیان قلمبند کروائے۔

ملزمان 2 سال سے ضمانتوں پر تھے، عدالت نے ضمانتوں پر رہا ملزمان کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب
  • عالمی عدالت انصاف میں یو اے ای کے خلاف سوڈان کا مقدمہ خارج
  • بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی 
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی رہائی روک دی
  • راولپنڈی: 9 مئی کیسز میں 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
  • 26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روک دی
  • سپریم کورٹ، 26 نومبر احتجاج؛ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • سپریم کورٹ، 26 نومبر احتجاج؛ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا