Daily Mumtaz:
2025-04-25@11:40:40 GMT

ٹرمپ کی تقریب ہائی ٹیک ارب پتی مرکز نگاہ رہے

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ٹرمپ کی تقریب ہائی ٹیک ارب پتی مرکز نگاہ رہے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہائی ٹیک ارب پتی مرکز نگاہ بنے رہے ان میں ایلون مسک، مارک زوکر برگ اور جیف بیزوس شامل ہیں ۔ جن کا سو شل میڈیا پلیٹ فارمز پر کنٹرول ہے ۔

پیر کو یہاں ٹر مپ کی تقریب حلف برداری میں مذکورہ شخصیات کو اہم پوزیشن دی گئی یہ ان کا وہائٹ ہاؤس طاقت اور اثر ورسوخ کار بے نظیر مظاہرہ تھا ۔

یہ ٹیکنیکل ارب پتی شخصیات جن کی کمپنیاں دنیا کے قیمتی تر ین شمار ہوتی ہیں ۔

انہوں نے ٹرمپ کے حق میں10ہفتے صدارتی انتخابی مہم چلائی تقریب کے شرکاء میں اپیل کے سی ای او ٹم کک، گو گل کے سی ای او سندر پیچل مرچ انجن کے ہائی سر گئی سمرن ، ٹک ٹاک کے سی ای او شاؤچین اسٹیج کی عقبی رومیں ٹک ٹاک کا مستقبل کو کہ غیر یقینی ہے لیکن ٹرمپ نے اس چینی ایپ کو پا بندی سے مستثنیٰ رکھنے کا وعدہ کیا ٹرمپ ایک انتظامی حکم کے باعث بائیڈن دو رکی لا گو پابندی کو90روز کے لیے موخر کر سکتے ہیں ۔

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی مائٹ ڈانس امریکی قانون سے مزاحم اور ٹک ٹاک کو فروخت کرنا نہیں چاہتی ۔

نہایت محدود نشستوں کے باوجود تقریب حلف برداری خراب موسمی کے باعث اندرون خانہ رکھی گئی میٹا کے سی ای او زوکربرگ نے اپنی اہلیہ پر یسیلا چان اور امیزون کے سی ای او بیلروس نے اپنی منگیتر لارن سانچیزکے ساتھ تقریب میں شرکت کی تقریب میں کابینہ ارکان کے مقابلے میں ان کی حیثیت اور اہمیت نمایاں رہی ۔

حالانکہ زوکر برگ جنہیں ٹرمپ نے چند ماہ قبل ہی عمر قید کی دھمکی دی تھی ۔ زوکر برگ حال ہی میں اس وقت سر خیوں میں آئے جب انہوں نے خود کو ٹرمپ کے عالمی نکتہ نظرسے ہم آہنگ کرایا ۔

مسک نے ٹرمپ کےلیے سب سے زیادہ مضبوط سپورٹ کا مظاہرہ کیا اور ان کی صدارتی مہم کے لیے277ملین ڈالرز دیئے ۔
بیزوس بھی زوکربرگ کی طرح ٹرمپ کی مار آلا گو فلو ریڈا میں جائیداد پر گئے انہیں بھی ریگو لیٹری سیکورٹی میں کمی اور حکومتی معاہدے ملے ۔

بیزوس نے واشنگٹن پوسٹ کے مالک کی حیثیت سے2024ء میں کملا ہیرس کی نامزدگی کی مخالفت کرکے تنازع کھڑا کیا ۔

ایلون مسک کو حکومتی اہلیت پر مشورہ دینے والے محکمے کا سر براہ مقرر کیا گیا ہے ۔ مسک نے بھی دو ماہ مار آلا گو میں گزارے جبکہ مسک کا اسپیس ایکس پہلے حکومت کا بڑاٹھیکدار ہے امیزون اور گوگل بھی امریکی حکومت کا سب سے بڑا کلائنٹ سمجھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے سی ای او کی تقریب ٹک ٹاک

پڑھیں:

 ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 

لاہور‘ میانوالی‘ خوشاب (لیڈی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اجتماعی شادیوں کے فلاحی اقدام ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کا میانوالی اور ضلع خوشاب میں پروگرام فیز 2 کا آغاز ہو گیا۔ میانوالی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام میانوالی میں  53 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب نجی شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سما جی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے تحائف پیش کیئے گئے۔نوبیاہتا جوڑوں نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ضلع خوشاب میں74 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ‘دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کا تعلق خوشاب، نور پور تھل، قائدآباد سے ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر جوڑے کو ایک لاکھ سلامی پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو فرنیچر کی خریداری کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کی رقم بذریعہ بینک فراہم کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر سما جی بہبود وبیت الما ل پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے جس کی ما ضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریاست مدینہ کا عملی نمونہ دیکھنا ہو تو دھی رانی پروگرام کو دیکھ لے۔

متعلقہ مضامین

  • حاکمِ شارجہ نے 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا
  • پکڑی گئی منشیات اور شراب کی بھاری تلف کر دی گئی
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا نمائشی علاقہ پاک چین اقتصادی تعاون کا مرکز بن کر ابھرا
  • ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
  •  ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 
  • علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
  • ترکیہ ،شام سمیت مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
  • معدنیات کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھوں سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، سید باقر الحسینی
  • خنجراب بارڈر کو سال بھر کیلئے کھول دیا گیا
  • کاٹھور سپر ہائی وے پر احتجاج؛ سامان کی ترسیل رک گئی