وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا?
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔
نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔
پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر
یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر دیا جائے گا.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نہری منصوبہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ملاقات میں دریائے سندھ پر مجوزہ نہری منصوبہ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں