کثیر القومی فضائی جنگی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری-2025‘ میں شرکت کے لیے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ، جس میں جے ایف-17 تھنڈر بلاکIII جنگی طیارے اور خصوصی فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس بین الاقوامی تعیناتی کے دوران، پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک بغیر کسی وقفے کے پرواز کی، جس میں دورانِ پرواز ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ انجام دی گئی۔ یہ جے ایف-17 بلاکIII طیاروں کی طویل فاصلے تک کارروائی کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر

مشق کے دوران، پی اے ایف کے پائلٹس جدید AESA ریڈار اور توسیع شدہ رینج والے بی وی آر (بیونڈ ویژول رینج) میزائل سے لیس جے ایف-17 تھنڈر طیارے اڑائیں گے۔ وہ دیگر شریک فضائی افواج کے جدید جنگی طیاروں کے خلاف اپنی مہارت آزمائیں گے۔ مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اور امریکا کے جنگی طیارے اور جنگی معاون عناصر شریک ہیں۔

رائل سعودی ایئر فورس اس مشق کے پانچویں مرحلے کی میزبانی کر رہی ہے، جو اتحادی ممالک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے، فضائی جنگی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے، اور دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’اسپیئرز آف وکٹری-2025‘ پاکستان ایئر فورس سعودی عرب شاہ عبدالعزیز ایئر بیس فضائی جنگی مشق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ایئر فورس شاہ عبدالعزیز ایئر بیس فضائی جنگی مشق فضائی جنگی ایئر فورس

پڑھیں:

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

کراچی:

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔

ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے دورانیہ بڑھ گیا۔

ایئر انڈیا کی نئی دلی ممبئی سے نیو یارک، لندن اور استنبول جانے والی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ متعدد پروازوں کو ری فیولنگ کے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں لینڈنگ کروائی گئی۔

نئی دلی سے امریکا کے روٹ کے لیے بھارتی ایئر لائنز لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتی تھی لیکن اب 4 گھنٹے لمبا روٹ لے کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ رات، ایئر انڈیا اور انڈیگو ایئر کی نیویارک دلی کی دو طرفہ پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا۔

اسپائس جیٹ کی پروازیں امرتسر دبئی کے روٹ کے لیے لاہور سے داخل ہوکر گوادر سے دبئی پہنچتی تھیں لیکن اب اسپائس جیٹ کی امرتسر دبئی کی پروازیں آدھے بھارت سے ہوکر دبئی پہنچ رہی ہیں۔

امریکا، لندن اور یورپی ملکوں میں پہنچنے کے لیے بھارتی کپتانوں کو طویل روٹ پر فلائنگ کرنا پڑ رہی ہے۔

زیادہ وقت لگنے سے بھارتی ایئر لائنز کو کسی اور ملک میں طیارے اتار کر ری فیولنگ کرکے امریکا لندن سمیت دیگر ملکوں کو جانا پڑ رہا ہے، جو پروازیں 10 گھنٹے میں امریکا دلی پہنچتی تھی اب 14 گھنٹے لگ رہے ہیں۔

بھارتی ایئرلائنز کی جگہ اب بھارتی مسافر مڈل ایسٹ سمیت دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ تک یا اس سے زیادہ عرصہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئر لائنز شدید خسارے کی زد میں رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • سعودی ایئر لائن رواں برس عازمین حج کے لیے ’ٹھنڈے احرام‘ متعارف کرائے گی
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال
  • کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹم جاری
  • بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا
  • ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات
  • نریندر مودی 2 روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے