ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون سے قریبی تعلق کی خبریں، یہ شخصیت کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون سے قریبی تعلق کی خبریں، یہ شخصیت کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل سجن کے تعلقات کی خبریں زیرِگردش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور ان کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر عدیل سجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے وِلا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور دوستی سے بڑھ کر کچھ تعلقات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال اس حوالے سے عدیل ساجن اور ثانیہ مرزا دونوں نے ہی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا گیا تھا تاہم بعد ازاں یہ خبریں جھوٹی نکلی تھیں۔
عدیل سجن کون ہیں؟
بھارتی بزنس ٹائیکون رضوان سجن کے بیٹے عدیل سجن متحدہ عرب امارات میں نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں جو اپنے پُرتعیش طرزِ زندگی کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کی نیٹ ورتھ 1.
ان کا گروپ پراپرٹی کے کاروبار کے علاوہ ٹینس ٹورنامنٹس اور فلم فیئر ایوارڈز کو بھی اسپانسر کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بزنس ٹائیکون ثانیہ مرزا
پڑھیں:
رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا دعویٰ
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ساتھی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے مسائل کی وجہ کا انکشاف کردیا۔
ماضی میں مختلف اسکینڈلز اور ترک اداکار انگین التان سے جڑے متنازع معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے ایک مشہور شخصیت کا ہاتھ ہے،
کاشف ضمیر نے کہا کہ رجب بٹ اب ایک بڑا نام بن چکا ہے اور اسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے، جسے بعض لوگ برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کے مطابق حسد کی وجہ سے رجب بٹ کی پرانی ویڈیوز کو وائرل کر کے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں محتاط انداز اختیار کریں کیونکہ ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے جس سے وہ مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
کاشف ضمیر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص نے، جو فہد مصطفیٰ کو جانتا ہے، انہیں بتایا کہ رجب بٹ پر دائر قانونی مقدمات کے پیچھے فہد مصطفیٰ کا ہاتھ ہے، اور اس حوالے سے اسے شواہد بھی دکھائے گئے۔
تاہم کاشف ضمیر نے یہ شواہد پروگرام میں ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ ٹک ٹاکر کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ صارفین ان کے دعوے پر بےحد حیران ہیں اور اس کے شواہد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔