سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارا گیا افغان شہری پکتیا صوبہ کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا، افغان شہری کی میت 20 جنوری کو افغان عبوری حکومت کے حوالے کی گئی۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ایسے واقعات افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افغان شہری
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔