وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمےداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آسان کاروبار اسکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کےلیے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، قرض کے لئے مرد، خواتین، ٹرانسجینڈر اور اسپیشل افراد اپلائی کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا سان کاروبار

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

سٹی 42: ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی  ۔

افسران اور ملازمین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے  خصوصی فنڈز فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ افراد 31  اکتوبر  تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔

درخواست فارم سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیف ویلفئیر آفیسر کے دفتر میں جمع کروانا ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

امتحانات میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بےروزگاری، حالات سے تنگ تقریباً 29لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرنا پڑتا ہے، تنقید کرنے والوں کی بےبسی سمجھتی ہوں،مریم نواز
  • وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرناپڑتاہے،تنقیدکرنےوالوں کی بےبسی سمجھتی ہوں،مریم نواز
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ