ٹرمپ حلف برداری تقریب، ایلون مسک کو نازی سلام مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
خود کو ٹرمپ کا ساتھی اور حمایتی کہنے والے ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مشکل کھڑی کردی۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تقریب حلف برداری میں ایلون مسک نے بھی شرکت کی، وہ ٹرمپ کے پرجوش حامی، انتخابی مہم کے سب سے اہم ڈونر اور اب ان کی کابینہ کے رکن بھی ہیں، تاہم تقریب حلف برداری میں ان کی ایک حرکت سے تنازع کھڑا ہوگیا جب ایلون مسک نے امریکیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں سے دوبارہ سلیوٹ کیا جو کہ ہوبہو نازی سلام کا طریقہ ہے جسے ’سیگ ہیل‘ یا نازی سلام کہا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس طرز سلام کو مغربی ممالک میں یہود مخالف سمجھا جاتا ہے، جرمنی آسٹریا اور سلواکیا میں یہ غیر قانونی ہے، ایلون مسک کے اس متنازع عمل پر سوشل کے اکثر صارفین نے اسے کھلم کھلا فاشسٹ عمل اور نازی ازم کی حمایت قرار دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔