منافع خوری کے باعث بعض اسٹاک میں فروخت کے دبائو کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)منافع خوری کے باعث بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباو سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کی لپیٹ میں ا?گئی۔اگرچہ ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس1لاکھ16ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کی لہر نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کر گیا اور انڈیکس800پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس1لاکھ15ہزار800پوائنٹس سے کم ہو کر 1لاکھ15ہزارپوائنٹس کی سطح پربندہوا۔سرمایہ کاروں کو 104ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ59.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے حصص کی
پڑھیں:
تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے کی اضافی وصولی
حکومت کا نوٹس، گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان
ای سی سی کے اجلاس میں مقامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر غور جاری
ملک میں خوردنی تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے تک اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی حکومت نے معاملے کا نوٹس لے لیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مسابقتی کمیشن کے ذریعے گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی ہوئی، عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام سے 150 سے 175 روپے فی کلو اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں مقامی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر غور جاری ہے، ای سی سی معاملے پر غور کے بعد اہم فیصلے کرے گی۔اجلاس میں مسابقتی کمیشن کے ذریعے گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری میں کارٹل کی تحقیقات شروع کرائے کا امکان ہے۔