سندھ ہائیکورٹ: چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیخلاف درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کے دوران 2 سینئر ترین ججز کو سپرسیڈ کیا گیا، سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان بننا چاہیے، اسپیشل پارلیمانی لمیٹی نے سینئر ججز کو بغیر وجوہات دیے بائی پاس کیا، عدالت کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے پہلے جو طریقہ کار تھا وہ پاکستان بننے کے بعد نئے آئین میں تبدیل ہوا، پارلیمنٹ کی حکمت کو کیسے چیلنج کر سکتے ہیں؟ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو من مانی کا اختیار نہیں ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ سینئر ترین جج کو منتخب نہ کرنے کی وجوہات دی جائیں؟ آئین کے آرٹیکل 175(3) دوبارہ پڑھیں، ہائیکورٹ میں ججز کو ڈراپ کرنے کی وجوہات دینی ہوتی ہیں، چیف جسٹس پاکستان کیلیے آئین کی اسکیم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان کے تقرر تھا کہ
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔