شہدادپور: انجمن دائرہ اسلام ویلفیئر کے زیر انتظام پروگرام 30 جنوری کو ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شہدادپورین گروپ کے زیر انتظام عظیم الشان پروگرام ’’محفل حسن نعت‘‘ 30 جنوری کو متصل گراؤنڈ مصطفائی مسجد ہرداسپورہ (سابق خالد کلب دائرہ الاسلام گرائونڈ) بعد نماز عشاء منعقد کیا جائے گا جس میں تنزانیہ ، سعودیہ اور مصر کے بین الاقوامی معروف قراء عیدی شعبان تنزانیہ ، قاری احمد ھیجا تنزانیہ ، قاری محمد داؤد تالقانی سعودیہ و دیگر ملکی غیر ملکی نامور قاری حضرات تشریف لائیں گے۔ پروگرام کے منتظم سید محسن علی ایڈووکیٹ، جہانگیر عالم بھٹی ، سید عظیم شاہ و دیگر کے علاوہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین خالد ظہور بیگ ممبران منیر احمد نربان سید ارشاد عالم لاری سید طاہر علی ڈاکٹر نعیم اختر محمد عارف شیخ ندیم سحر ڈاکٹر خالد شیخ اور دیگر کے علاوہ ضلع سانگھڑ و صوبہ سندھ کے عوام کو میڈیا کے توسط سے دعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان اس عظیم الشان پروگرام مین بھرپور شرکت فرما کر حسن قرات سے لطف اندوز ہوں اور اپنی روح کو تسکین دیں، ایسے موقع بار بار نہیں آتے، اللہ ہمارا انتظام کرنا اور عوام کا سننا قبول فرمائے۔ اس سلسلے میں بھٹی ہاؤس پر اہم میٹنگ کے دوران مختلف انتظامی و استقبالیہ کمیٹیاں ترتیب دی گئیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر شاہد تھہیم کو بطور مہمان خصوصی دعوت نامہ پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو آئینی حیثیت دینے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب عوام کو بنیادی سہولیات اور اختیارات ان کی اپنی سطح پر دستیاب ہوں۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق قرارداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد اب پارلیمنٹ کی منظوری کی متقاضی ہے تاکہ ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بااختیار مقامی حکومتیں قائم کی جا سکیں۔ وفد میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت اراکین اسمبلی احمد اقبال، راجہ شوکت بھٹی، افتخار احمد چھچر اور طارق گل بھی شامل تھے۔