صحافیوں کا کردار فراموش نہیں کیا جسکتا ،عبدالجبار خان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں صدر امجد اسلام ، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکرٹری رانا جمیل، خازن آفتاب رند ، انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی ، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ، عرفان آرائیں ، امتیاز کھاوڑ ،آصف شیخ ،مجیب الرحمن شیخ ، اصغر خانوٹی ،یامین قریشی ،ذوالفقار جسکانی ،عمران راجپوت ،ندیم خاور ،مبین مگسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں نے حیدرآباد میں تعمیروترقی اور شہر کی فلاح وبہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کا احترام کیا ہے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے صحافیوں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ماضی میں جب بھی ملک پر کوئی برا وقت آیا سیاسی قیادت کے علاوہ خود صحافیوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، جیل کاٹیں، کوڑے کھائے۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی صحافیوں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے مثبت کاموں کو اُجاگر کرتے ہوئے ہماری اصلاح بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
— اسکرین گریبوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ پارلیمانی تعاون عوامی اعتماد اور باہمی تفہیم کا پُل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، ماحولیات، کلین انرجی اور دیگر منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران اظہار ہمدردی و یکجہتی پاک جرمن دیرینہ دوستی کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمن تعاون نے پنجاب میں ماحولیات، توانائی اور دیگر شعبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت 3.6 ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب جرمنی کی رینیو ایبل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، تعلیم حکومت پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نصاب کی جدت، ڈیجیٹل لرننگ اور عالمی تحقیقی روابط کے فروغ پر کام کر رہا ہے، 10 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ جرمن جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی تعاون مؤثر سفارت کاری ہے، جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ فن و ثقافت کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کے تحت تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی، جبکہ نوجوانوں کی روزگاری صلاحیت میں اضافے کے لیے جرمن ماڈل اپنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔