راکھی ساونت پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہشمند
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
تبدیلیِ مذہب کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم مجھ سے مل کر پانی پانی ہو گئے تھے۔
انہوں نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صحافی و یوٹیوبر کو انٹرویو دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
دورانِ انٹرویو انہوں نے پاکستان، پاکستانی اداکاراؤں اور کرکٹرز کے حوالے سے بات چیت کی۔
انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔
رقاصہ و اداکارہ نے پاکستانی سوئنگ کے سلطان، سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور انکشاف کیا کہ جب میں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا، وہ مجھ سے مل کر پانی پانی ہو گئے تھے۔
راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شادی ہو تو چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس میں شرکت کریں۔
بھارتی اداکارہ کی اس دلچسپ گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وسیم اکرم
پڑھیں:
راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21 جولائی کو درج کروایا تھا۔