اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیی20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری ہوئی ہے۔ ایڈوائزری کے تحت 15 ممالک بشمول پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہر اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔9 شہروں میں منڈی بہاء ا الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔

ایڈوائزری میں پہلی بار بیرون ملک کی15 سی40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودیہ، آذربائیجان، ایتھوپیا،سینگال، کینیا، روس، مصر جانے والے مسافروں کی چھان بین کاحکم دیا گیا ہے۔لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیے، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ کاحکم بھی سامنے آیا ہے، غیر ملکی ایئر لائنز میں ایک خلیجی اور ایک افریقی ایئر لائن شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹابیس کے تجزیے سے تیار کی گئی ہے۔ایف آئی اے اجلاس میں ملکوں کے وزٹ، سیاحت، مذہبی یا تعلیمی ویزوں پر مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافرں کے ریٹرن ٹکٹس، ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے، وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دستاویز کی چھان بین کریں۔ مشکوک مسافروں اور ان کے سفری مقصد اور مالی انتظامات کیلئے انٹرویو کریں، مشکوک مسافروں کا تفصیلی ریکارڈ رکھیں، کسی بھی بیقائدگی کی فوری اطلاع دیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

رینجرز اور کسٹمز کی جوڑیا بازار میں کارروائی؛ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد

کراچی:

سندھ رینجرزاورکسٹمزانفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدارمیں اسمگل شدہ  اشیا برآمد کرلیں۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سندھ رینجرزاورکسٹمز انفورسمنٹ کا آپریشن سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلسے میں  سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں ۔

برآمد شدہ سامان میں سگریٹ، گٹکا ،ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوزاور دیگر اشیا شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی اشیا کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

برآمد شدہ نان کسٹم ممنوعہ اشیا7 ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر د ی گئیں۔

ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ غزہ کو روکنے کیلئے امریکی مفادات پر دباؤ ڈالنا ہوگا، المنصف المرزوقی
  • رینجرز اور کسٹمز کی جوڑیا بازار میں کارروائی؛ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد
  • مودی راج میں مسلمان بنگالی مہاجرین کی مذہبی بنیاد پر بے دخلی کا سلسلہ جاری
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے 
  • دنیا مضر ماحول گیسوں کا اخراج روکنے کی قانونی طور پر پابند، عالمی عدالت
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی غزہ کیلئے عالمی رہنماؤں سے آواز بلند کرنے کی اپیل
  • بابوسر ٹاپ: 5 سے زائد افراد جاں بحق، مسافروں کیلئےنئی  سفری ہدایات جاری
  • اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد لینے والے 1000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا، اقوامِ متحدہ کا انکشاف