تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )اسرائیلی فوج کے سربراہ ھرتسی ھیلفی نے حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے فوج کی جانب سے جاری کردہ استعفے کے خط میں لیفٹیننٹ جنرل ھرتسی ھیلفی نے کہا کہ وہ سات اکتوبر کو فوج کی ناکامی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دے رہے ہیں جب اہم کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں.

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ کی جنگ کے تمام مقاصد حاصل نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج حماس کو مزید کمزور کرنے قیدیوں کی واپسی اور جنگجوﺅں کے حملوں سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں کی واپسی کے لیے لڑائی جاری رکھے گی ان کے مستعفی ہونے کے اعلان کے فوراً بعد میجر جنرل یارون فنکلمین نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے وہ اسرائیل کی جنوبی فوجی کمانڈ کے سربراہ تھے جو غزہ کے معاملات دیکھتی ہے.

اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کے حملے میں 1210 اموات ہوئی تھیں اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کیے اور حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق ان کارروائیوں میں 46 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جن میں سے اکثریت شہریوں کی تھی. حماس نے اپنے حملے کے دوران اسرائیل کے 251 افراد کو قیدی بھی بنایا تھا ان میں سے 91 اب بھی قید میں ہیں جن میں سے 34 کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے ابتدائی دنوں میں حماس کو کچلنے اور تمام قیدیوں کو واپس لانے کا عہد کیا تھا اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی آرمی چیف کی طرح مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے .

فوجی سربراہ کے استعفے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی پوری تباہ کن حکومت ذمہ داری قبول کرے اور استعفیٰ دیں کئی مہینوں کے مذاکرات کے بعد 19 جنوری سے غزہ میں سیز فائر کا نفاذ عمل میں آیا جس میں قطر اور امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا فائر بندی کے نافذ ہونے کے بعد سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اور بے گھر ہونے والے فلسطینی شہری اپنے گھروں کی طرف لوٹنا شروع ہو گئے ہیں.

فائر بندی کے پہلے دن تین اسرائیلی خواتین کو حماس کی جانب سے رہا کیا گیا اور چند گھنٹوں بعد 90 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا حماس کے ایک عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کے دوسرے گروپ کے بدلے ہفتے کو مزید چار اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اگر سب منصوبے کے مطابق ہوا تو فائر بندی کے 42 روزہ پہلے مرحلے کے دوران غزہ سے 33 قیدیوں کو تقریباً 1900 فلسطینیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا چھ ہفتوں کے دوران فریقین کو مستقل فائربندی پر مذاکرات کرنا ہے آخری مرحلے میں حماس مرنے والے قیدیوں کی لاشیں واپس کریں گے جبکہ غزہ کی تعمیر نو شروع ہو جائے گی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قیدیوں کو انہوں نے کے مطابق حماس کے کہا کہ

پڑھیں:

جنگ غزہ کو روکنے کیلئے امریکی مفادات پر دباؤ ڈالنا ہوگا، المنصف المرزوقی

تیونس کے سابق صدر نے اعلان کیا ہے کہ آج عرب ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگی جرائم کی مذمت کرنے کے بجائے خطے میں موجود امریکی مفادات پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس ملک کے موقف پر عملی اثرات مرتب ہوں اور اسے اس وحشیانہ جنگ کے خاتمے پر مجبور کیا جا سکے اسلام ٹائمز۔ تیونس کے سابق صدر المنصف المرزوقی نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے مطالبات کہ جن پر حماس عمل پیرا ہے، مکمل طور پر جائز، انسانی و منصفانہ ہیں جو ان لوگوں کے کم سے کم حقوق کی نمائندگی کرتے ہیں کہ جنہیں دنیا بھر کی نظروں کے عین سامنے روزانہ کی بنیاد پر قتل عام اور جبری نقل مکانی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ المنصف المرزوقی نے تاکید کی کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک منظم نسل کشی ہے اور عالمی برادری کو اس سانحے سے نپٹنے کے لئے دوہرا معیار ترک کر دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر امریکی حکومت کا موقف نیا نہیں بلکہ یہ غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ میں، شروع سے ہی اس قابض رژیم کی اندھی حمایت اور شراکتداری پر مبنی تھا۔

 تیونس کے سابق صدر نے تاکید کی کہ امریکہ نہ صرف قابض صیہونیوں کی عسکری اور سیاسی سطح پر مکمل حمایت کر رہا ہے بلکہ اس نے انہیں غزہ کے عوام کو جان بوجھ کر بھوک و تباہی میں مبتلاء کرتے ہوئے جبری نقل مکانی پر مجبور کر دینے کی کھلی چھٹی بھی دے رکھی ہے۔ المنصف المرزوقی نے تاکید کی کہ امریکہ کا یہ مؤقف جرائم اور قانون کی خلاف ورزیوں کے ایک نئے مرحلے کو قانونی حیثیت دیتا ہے اور خطے میں انصاف و امن کے حصول کے کسی بھی موقع کو سرے سے ختم کر ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا رویہ اب محض جانبدارانہ ہی نہیں رہا بلکہ یہ بین الاقوامی اور عرب برادری کی براہ راست توہین اور ان بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی بھی بن چکا ہے کہ جنہیں گذشتہ 2 سال سے مسلسل پائمال کیا جا رہا ہے۔ تیونس کے سابق صدر نے اپنے بیان کے آخر میں مزید کہا کہ آج عرب ممالک کی ذمہ داری صرف یہی نہیں کہ وہ ان جرائم کی مذمت کریں بلکہ انہیں چاہیئے کہ وہ خطے میں موجود امریکی مفادات پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس کے موقف پر عملی اثرات مرتب ہوں اور اسے اس وحشیانہ جنگ کو ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کو ’شکار کیا جائے گا‘، ٹرمپ وحشیانہ دھمکیوں پر اتر آئے
  • جنگ غزہ کو روکنے کیلئے امریکی مفادات پر دباؤ ڈالنا ہوگا، المنصف المرزوقی
  • امریکہ،کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل، اینڈی بائرن کے بعد ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ بھی مستعفی
  • غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ
  • امریکا اور اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اچانک انخلا، حماس پر نیک نیتی کی کمی کا الزام
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
  • غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کا جواب دے دیا ہے، حماس
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کی درخواست منظور، خبر ایجنسی