گورنر کے پی سے پاراچنار کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاراچنار کے وفد نے خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو کرم کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔
وفد نے ملاقات کے دوران 3 ماہ سے شاہراہ کی بندش سے ادویات، اشیائے خوراک کی کمی اور دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔
اس دوران گورنر کے پی نے کہا کہ علاقائی، صوبائی اور ملکی سطح پر متحد ہو کر امن دشمنوں کو شکست دینی ہو گی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔
اس سے قبل گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔
پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے تمام مذاہب ساتھ مل کر کام کریں گے، رنگ، نسل و زبان سے کسی کو برتری حاصل نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے ملک کا نقصان ہوا ہے، خیبر پختون خوا ایک دفعہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کسی بھی جگہ جاتے ہیں تو صوبے میں دہشت گردی کا پوچھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی ہم آہنگی
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔