اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کم ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا کے دوران مندی کا رجحان رہا، حصص مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1896 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 359 پوائنٹس رہی۔ حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 2 ارب روپے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔