اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ اور قرضہ کم ہو رہا ہے۔
آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان وفا نبھائے گا، سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔
مالدیپ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میری اچھی یادیں ہیں، 10 سال پہلے میں نے لاہور میں پڑھائی کی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، دانش اسکول کی بنیاد پنجاب میں نواز شریف نے رکھی، نواز شریف کی قیادت میں ہزاروں بچے اور بچیاں دانش اسکول کے ذریعے انجینئر بن گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دانش اسکولوں کے 100 فیصد اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی، پنجاب میں دانش اسکولوں کے بیشتر طلباء اے گریڈ لاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ بھی آج خوش ہوں گے، دانش اسکول میں یتیم اور غریب بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف دانش اسکول نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک- سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی-
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہر "سرکاری دورے" پر ریاض پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں وِزیراعطم کی معاونت کرینگے-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ اہم شخصیات ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی معاونت کرینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے ہی دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیویارک چلے جائیں گے۔