جی ایچ کیو حملہ کیس، عجیب و غریب چارج فریم کیا گیا ہے، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
فائل فوٹو
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مضحکہ خیز قسم کی کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا اور کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اور سازش پر حملہ ہوا۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ جو گواہ ریکارڈ ہوئے، اُن دونوں کے بیان ایک جیسے ہیں، پراسیکیوشن کو ایک خاتون وکیل سے اتنی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خاتون وکیل کے معطل لائسنس پر وکالت نامہ کرانے کا معاملہ لیگل کمیٹی دیکھے گی، مشال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لائسنس بحال ہوگیا، مشال بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ اپنوں اور پرائوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔
فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں، ہم قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور میڈیا، انٹرنیٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ میں تعطل کے باعث 1 اعشاریہ 70 ارب ڈالر کا آئی ٹی کا نقصان ہوچکا ہے، پاکستانیوں کےلیے بانی پی ٹی آئی ہمیشہ درد دل رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کےخلاف سوشل میڈیا مہم کی سخت مذمت کی ہے۔
وکیل نے بتایا کہ بانی چیئرمین نے کہا سپریم کورٹ میں تعصب کی فضا ہوگی تو نظام انصاف کےلیے فائدہ مند نہیں، انسانی حقوق کی ہماری پٹیشنز عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا پڑی ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آئینی بینچ ان پٹیشنز کو فوری طور پر سنے، حکومت کو خدشہ ہے عدلیہ ان پٹیشنز کو سن نہ لے، کل صبح تک پٹیشنز کو جلد سننے کے لیے آئینی بینچ کو خط بھیج دیے جائیں گے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی نے سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان انسان حقوق اور عدم تشدد کے عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کا پابند ہے، ہم آزاد جوڈیشل کمیشن چاہتے ہیں جو 9 مئی واقعات اور 26 نومبر کے واقعات کو سنے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مئی جی ایچ کیو حملہ کیس بانی پی ٹی ا ئی فیصل چوہدری نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب پولیس کے 2 شیر دل جوانوں کا نہتے غریب مزدور پر بیچ چورہے تشدد، شرمناک ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں موجود بعض عناصر کے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ایسے ہی عناصر افسران کی طرف سے پولیس کا سافٹ امیج بنانے کی کوششوں پر بھی پانی پھیرتے دکھائی دیتے ہیں، اب بیچ سڑک ایک ممکنہ ریڑھی بان پر دو اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غباروں میں ہوا بھرنے والی ایک ریڑھی کے پاس سے اہلکار ایک نوجوان کو پکڑ کر لاتے دکھائی دیتے ہیں جو ممکنہ طور پر ریڑھی بان تھا اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتے ہیں، ارد گرد لوگ بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن کوئی مداخلت نہیں کرتے ۔ اس کی لوکیشن کے بارے میں مکمل معلومات نہ مل سکیں لیکن یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ یہ ویڈیو زیادہ پرانی نہیں کیونکہ لوگوں نے گرم موسم کے حساب سے کپڑے زیب تن کررکھے ہیں اور دھوپ سے بچنے کے لیے سر پر بھی کپڑا لے رکھا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وردی کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔
جن علاقوں میں جبلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی رہے گی : وزیر خزانہ
سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ’سونامی آف عمران خان ‘ نے لکھا کہ ’’پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی بڑھتی جارہی ہے، معلوم نہیں یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے مگر دیکھا جا سکتا ہے پولیس اہلکار کس طرح تشدد کررہا ہے۔ ان کو کس نے حق دیا عام عوام پر ہاتھ اٹھانے کا؟ اگر کوئی جرم بھی کیا ہے تو کیا اس طرح اجازت ہے مارنے کی؟ پولیس کو چھوٹ دی گئی تحریک انصاف کے لوگوں کو مارنے اور گرفتار کرنے کی جس وجہ آج پولیس پاگل ہو چکی ہے۔ حکومت اس کا نوٹس لے‘۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب ، پاکستان حج مشن کو "ایکسی لینس ایوارڈ" سے نوازا گیا
مزید :