نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2025ء ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اپنی مالی ضروریات کیلئے بجلی صارفین کی جیبوں سے پیسے نکلوانے کی خواہاں، نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی، صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست مالی سال 25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں اور لیگل چارجز شامل ہیں، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ بھی شامل ہے ، نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین پر 35 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
بجلی کمپنیوں کی جانب سے ڈی ٹیکشن بلوں سے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسکوز نے تین ماہ میں 13 لاکھ 83 ہزار صارفین کو 35 ارب روپے سے زائد کے ڈی ٹیکشن بل بھجوائے، سپیکو نے اپریل تا جون 2024ء میں 13 ارب 15 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے ڈی ٹیکشن بل بھیجے، حیسکو نے اس عرصے میں 4 لاکھ 92 ہزار 490 صارفین کو 7 ارب 60 کروڑ 95 لاکھ کے بلز بھجوائے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اپریل تا جون 2024ء میں لیسکو نے 3 ارب 73کروڑ 65 لاکھ، پیسکو نے 70 ہزار 506 صارفین سے ایک ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے بل لیے، آئیسکو نے 12 ہزار703 صارفین کو 34 کروڑ 98 لاکھ سے زائد کے بلز بھجوائے، فیسکو نے 46 ہزار 757 صارفین کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے بل بھیجے، میپکو نے 91 ہزار 553 صارفین کو76 کروڑ روپے سے زائد اور کیسکو نے7 ہزار 446 صارفین کو 19 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے ڈی ٹیکشن بلز بھجوائے۔ اس سلسلے میں نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی میٹر میں غیر قانونی سرگرمیوں پر صارف کو ڈی ٹیکشن بل جاری کیا جاتا ہے، تاہم بجلی کمپنیوں نے تصیح کے بغیر اپنا ریونیو بڑھانے کے لیے ڈی ٹیکشن بلز بھجوائے، ڈی ٹیکشن بلوں سے بجلی کمپنیوں میں کرپشن میں اضافہ ہوا، بجلی کمپنیوں کے اس اقدام سے صارفین پر غیرمنصفانہ اضافی بوجھ پڑا اور بجلی صارفین کو وقت کی قلت کے باعث ڈی ٹیکشن بلز جمع کروانے پڑے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے سے زائد کے بجلی کمپنیوں بلز بھجوائے ڈی ٹیکشن بل کی درخواست صارفین کو کروڑ روپے صارفین پر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
لاہور: اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے تحت پنجاب حکومت نے ایسے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر سود کے اپنے گھر کی ضروری تعمیراتی ضروریات پوری کر سکیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور گھروں کی محفوظ تعمیر و مرمت میں مالی مدد دینا ہے۔
دو مختلف کیٹیگریز میں قرض فراہم کیا جائے گا
اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلی کیٹیگری ان افراد کے لیے مختص ہے جو اپنے موجودہ گھر کی چھت کی مرمت، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی یا ضروری تعمیراتی کام کروانا چاہتے ہیں۔ ایسے درخواست گزار 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی 9 سال کے دوران آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔ اس کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے ہوگی۔
دوسری کیٹیگری ان شہریوں کے لیے رکھی گئی ہے جو اپنے گھر میں توسیع، جیسے دوسری منزل یا اضافی کمروں کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جسے بھی 9 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ اس قرض کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 9 ہزار 300 روپے ہوگی۔
درخواست کیسے دیں؟
اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب حکومت کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کراتے وقت شناختی اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
وہ افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے درخواست نہیں دے سکتے، ان کے لیے متبادل سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایسے شہری اپنی درخواست متعلقہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی تمام معلومات اور دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ درخواست کی جانچ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔