ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار: فتویٰ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور: علمائے کرام نے تین جان لیوا کام غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کر دیا۔ تین کاموں میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار دیئے گئے ہیں۔
علمائے کرام نے فتوے میں کہا ہے کہ ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے،اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
علماء کرام کے مطابق ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، “یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں”،اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پتنگ کی ڈور، ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانیں ضائع کر چکی ہے ،صرف 20 روز میں ون ویلنگ کرنے والے 151 افراد گرفتار کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے پر 150مقدمات درج کئے جا چکے،ہوائی فائرنگ کے مرتکب 118ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا، پولیس جان لیوا کھیلوں کی روک تھام کیلئےسخت کارروائی جاری رکھے گی۔والدین سے گزارش ہے بچوں کو غیر قانونی، غیر شرعی سرگرمیوں سے روکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ پتنگ بازی ون ویلنگ
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ۔(جاری ہے)
منگل کوسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے کیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی سردارمصروف خان نے استدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔
عدالت نے پیش ہونیوالے ملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانے کی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔