ادارہ کئی ماہ سے مرکزی افسران سے محروم ہے‘اسرار ایوبی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں نجی شعبہ کے ملازمین کی پنشن کا قومی ادارہ ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI)، زیر نگرانی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل،حکومت پاکستان انتہائی نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود ملک بھر کے لاکھوں محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو پنشن کی فراہمی کیلیے اپنے مقررہ اہداف سے زائد کے حصول میں شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان اسرار ایوبی نے اپنے ذرائع سے حاصل شدہ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محنت کشوں کی پنشن کا قومی فلاحی ادارہ ای او بی آئی وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث گزشتہ چار ماہ سے مستقل چیئرمین اور گزشتہ کئی برسوں سے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ اور فنانشل ایڈوائزر کے کلیدی عہدوں کے افسران سے محروم چلا آرہا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ادارہ کے ملازمین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ریٹائرمنٹ اور خالی اسامیوں پر گزشتہ دس برسوں کے دوران نئی بھرتیاں نہ ہونے کے باعث قومی فلاحی ادارہ محض 40 فیصد کی افرادی قوت پر خدمات انجام دینے پر مجبور ہے۔ لیکن ادارہ میں گزشتہ دنوں منظور ہونے والی 250 خالی اسامیوں پر مختلف کیڈرز کے افسران کی بھرتیوں کا عمل اب آخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے جس کے نتیجہ میں امید ہے کہ افرادی قوت کی کمی پر وقتی طور پر قابو پالیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی نے ضلع پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ریجنل صدر آئی ایس او محمد حسن و ضلعی صدر سید نجم الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔