کینال بنانے کیخلاف ہر فورم پر آواز اُٹھا رہے ہیں، پی پی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالوں بنانے کے خلاف ہے اور ہم ہر فورم پر آواز اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولر میچ فیکٹری میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالوں کی منظوری دی ہے، اگر ایسا ہوتا تو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی کینالوں کی مخالفت کرنے کو تیار نہ ہوتی، انہوں نے مجھے سینیٹر اور آئل اینڈ گیس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نظر انداز نہیں کیا، پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے اور دوسروں کو بھی ذمہ داریاں دی جائیں۔ ٹنڈو آدم میں بلدیہ کی سرکاری جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جونیجو پیپلز پارٹی کے متفقہ چیئرمین ہیں، اگر انہوں نے کچھ غلط کیا ہے تو اس پر ہم پارٹی فورم پر بات کریں گے، میونسپل کی جائیدادوں کی فروخت پر غلط تاثر پیدا ہوا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ چیئرمین کہتاہے کہ میونسپل کی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی انہوں نے
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے: شازیہ مری
رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم و آئینی برابری کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں پرمشتمل کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی ایک فریق کی خواہش پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بھارت کے اس ظالمانہ اعلان کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔