Jasarat News:
2025-07-26@10:18:22 GMT

عمران خان کا سیاسی ورثہ: امیدیں، ناکامیاں اور تنازعات

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

عمران خان کا سیاسی ورثہ: امیدیں، ناکامیاں اور تنازعات

عمران خان کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جو غیر معمولی عزم، بلند توقعات، ناکامیوں اور تنازعات کی عکاسی کرتا ہے 1996 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھنے والے عمران خان نے ایک ایسے پاکستان کا خواب پیش کیا جو کرپشن سے پاک، انصاف پر مبنی اور ترقی یافتہ ہو ایک کامیاب کرکٹ کیریئر اور سماجی خدمات کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والے عمران خان کو عوام نے ایک دیانت دار اور انقلابی رہنما کے طور پر دیکھا اور اعتماد کیا لیکن ان کا سیاسی سفر مشکلات، تضادات اور ناکامیوں سے دوچار ہی رہا ہے۔ عمران خان کی سیاست کا آغاز ایک مثالی وژن کے ساتھ ہوا تھا جس نے عوام کو ایک نئی امید دلائی تھی ان کے نعروں اور وعدوں نے خاص طور پر نوجوان نسل کو اپنی طرف متوجہ کیا جنہوں نے روایتی سیاستدانوں سے مایوس ہو کر عمران خان کو تبدیلی کا استعارہ سمجھا 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی اور عمران خان وزارتِ عظمیٰ کی مسند پر براجمان ہوئے ان کی کامیابی کا سہرا ان کی پُرجوش تقریروں، کرپشن کے خلاف ان کے عزم اور ایک ’’نئے پاکستان‘‘ کے خواب کو جاتا ہے تاہم، حکومت میں آنے کے بعد ان کا دورِ اقتدار ان وعدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہا جن کی بنیاد پر عوام نے انہیں منتخب کیا تھا۔

ان کی حکومت کے دوران مملکت کی معیشت شدید بحرانوں کا شکار رہی ہے مہنگائی کی بلند شرح، کرپشن، بے روزگاری میں اضافہ اور قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ ان کے دور کی نمایاں خصوصیات بنے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی منصوبے مزید مایوسی کا سبب بنے عمران خان نے بارہا کرپشن اور غربت کے خاتمے کے دعوے کیے لیکن عملی طور پر ان کے اقدامات ان وعدوں سے مطابقت نہ رکھتے تھے اور مملکت ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار ہوئی۔

ان کی قیادت میں یوٹرن لینے کی عادت اور متضاد بیانات نے ان کی ساکھ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا انہوں نے آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کا وعدہ کیا لیکن انہی کے در پر ماتھا ٹیکا امریکا پر اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام عائد کرتے رہے پھر ان ہی سے حمایت کی بھیک مانگتا رہا۔ ان تضادات نے ان کی قیادت پر سوالات کھڑے کیے اور ان کی بین الاقوامی ساکھ اتنی متاثر ہوئی کہ ناقابل ِ اعتبار شخصیت تصور کیے گئے خارجہ پالیسی کے محاذ پر چین اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا جس نے پاکستان کی سفارتی پوزیشن کو ناقابل ِ تلافی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

عمران خان کی نجی زندگی بھی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی اور ان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کرتی رہی ہیں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنی عمران خان کی شادیوں جن میں جمائما گولڈ اسمتھ، ریحام خان اور بشریٰ بی بی شامل ہیں نے ہمیشہ میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کی خاص طور پر بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کے تعلق کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہیں عمران خان کی روحانی پیشوا اور سیاسی فیصلوں پر اثر انداز سمجھا جاتا تھا ان تنازعات کو ان کے مخالفین نے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جس سے ان کی شخصیت اور قیادت مزید پیچیدہ نظر آنے لگی۔

2022 میں عمران خان کے اقتدار کا اختتام تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہوا جو پاکستان کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ تھا اس کے بعد ان پر کئی قانونی مقدمات کا سامنا رہا جن میں توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز سب سے زیادہ نمایاں رہے اور 14 سال کی قید بامشقت کا سبب بنے ہیں ان کے حامی ان مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں جبکہ ناقدین انہیں قانون کی بالادستی کا نتیجہ سمجھتے ہیں عمران خان کا عروج و زوال مخالفین کے لیے ایک سبق آموز اور ان کے حامیوں کے لیے ایک گہری مایوسی کا سبب بنا۔

عمران خان کی قیادت نے عوام کو اس وقت امید دلائی جب وہ مایوسی کے شکار تھے لیکن عملی طور پر وہ عوامی توقعات پر پورا نہ اتر سکے ان کی غیر مستقل پالیسیاں، تضادات اور نجی زندگی کے تنازعات نے ان کی شخصیت اور طرزِ حکمرانی کو متنازع بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ان کے غیر متوازن فیصلے اور تنازعات نے پاکستان کی ساکھ کو غیر معمولی نقصان پہنچایا۔ عمران خان کی سیاست ایک ایسی داستان کے طور پر یاد رکھی جائے گی جو بلند خوابوں، ناقابل ِ عمل وعدوں، اور تنازعات کا مجموعہ تھی اور ان کا سیاسی سفر پاکستان کی تاریخ میں امیدوں، ناکامیوں اور تنازعات کا امتزاج تصور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی عمران خان کی اور تنازعات پاکستان کی اور ان

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا

نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

نیویارک (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انصاف دینا پڑے گا۔نیویارک میں عالمی امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے نمٹنے اور عالمی امن کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا تعاون اہم ہے تاہم اس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خطرات کو روکنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، عالمی چیلنجز کے نمٹنے کیلیے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت اعزاز ہے، اقوام متحدہ کے بعد او آئی سی دنیا کی بین الحکومتی تنظیم ہے اور پاکستان او آئی سی کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جمائما کا سیاسی فیصلہ، قاسم و سلیمان پاکستان سے روک دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • غزہ سے یوکرین تک تنازعات کے پرامن حل میں سفارتکاری کو موقع دیں، گوتیرش
  • سلامتی کونسل: تنازعات کے پرامن حل پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور