بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں گی: راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان جانےکی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی جی اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔
مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ 2020 میں مودی حکومت نے ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت 58 دیگر چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کر دی تھی۔اس سے قبل راکھی ساونت نے پاکستان کی معروف اداکاراؤں کو ڈانس کا چیلنج دیا تھا۔وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان سے ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو لے آؤ میں سب کو ہرا دوں گی۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے چیلنج کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں سب کو شکست دے دوں گی کیونکہ میں بالی وڈ کی آئٹم گرل ہوں اور میں رئیلیٹی شو کی ملکہ ہوں، چاہے کوئی ڈانس ہو یا کوئی رئیلیٹی شو سب میں ہرا دوں گی۔راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔
ٹی وی ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھگڑا، گتھم گھتا ہوگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے ٹک ٹاک سے
پڑھیں:
شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
---فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے خلاف درخواست پر نجی کمپنیوں کو عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
عدالت میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندیوں کے خلاف نجی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور...
سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دنیا بھر میں پلاسٹک کو کم کرنے کی بات ہورہی ہے، ہم آپ کی مصنوعات کی جانچ کی ہدایت جاری کرتے ہیں لیکن آپ تسلیم کررہے ہیں کہ آپ کی مصنوعات نان ڈی گریڈ ایبل ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہماری مصنوعات سے کسی کو نقصان نہیں ہورہا، پالیسی کی تشکیل میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ قانون بنانے کے لیے آپ سے مشاورت ضروری نہیں، قانون سازی کے لیے کیا 25 کروڑ عوام سے پوچھیں گے؟
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو سیپا کے جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔